किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ: فلسطینی خاتون ڈاکٹر کو ڈیوٹی کے دوران اپنے نو بچوں کی لاشیں موصول

غزہ:24؍مئی:غزہ کے الناصر میڈیکل کمپلیکس کے تحت چلنے والے التحریر ہسپتال میں تعینات ماہر اطفال ڈاکٹر آلا النجار اس وقت مریض بچوں کا علاج کر رہی تھیں جب انہیں اطلاع ملی کہ ان کے اپنے نو بچے ایک اسرائیلی فضائی حملے میں جاں بحق ہو گئے۔یہ المناک واقعہ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں پیش آیا جہاں ڈاکٹر آلا کے گھر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ ڈیوٹی پر جا چکی تھیں۔ ان کے شوہر، ڈاکٹر حمدی النجار انہیں ہسپتال چھوڑنے کے بعد واپس گھر پہنچے ہی تھے کہ اسرائیلی فضائی حملے نے ان کا گھر ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔اس حملے میں ان کے نو بچے یحیی، رکان، رسلان، جبران، یف، ریفان، سیدین، لقمان اور سیدرا موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کا دسواں بچہ آدم شدید زخمی ہوا۔ ڈاکٹر حمدی خود بھی زخمی حالت میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
بچوں کی خاکستر لاشیں
غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منیر البرش نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر شیئر کی جس میں جل کر خاکستر ہو چکی معصوم بچوں کی لاشیں دکھائی دے رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آلا النجار کے بچوں میں سب سے بڑے کی عمر بھی 12 برس سے زیادہ نہیں تھی۔ڈاکٹر منیر نے کہا کہ "یہ ہے ہمارے طبی عملے کا حال، الفاظ اس درد کو بیان کرنے سے قاصر ہیں۔ غزہ میں نہ صرف طبی عملے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے بلکہ پورے خاندانوں کو مٹا دینے کی منظم کوشش کی جا رہی ہے”۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 16 ہزار 503 ہو چکی ہے، جبکہ مجموعی طور پر شہادتوں کی تعداد 53 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ 18 مارچ کو اسرائیل کی بمباری کے دوبارہ آغاز کے بعد سے اب تک مزید 3340 افراد کی اموات ہو چکی ہیں۔جنگ کے نتیجے میں غزہ میں نہ صرف وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے بلکہ خوراک اور طبی امداد کی شدید قلت کے باعث کئی علاقوں میں بھوک اور بیماریوں نے ڈیرے ڈال دیے ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے