किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

گیارویں جماعت کے داخلے کے لیے تصیح شدہ نیا شیڈیول جاری

تحریر:پٹھان محمد مصطفیٰ خان
ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول ،سیلو (ضلع پربھنی)
8857002235
( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف)

محکمہ تعلیم (ثانوی اور اعلیٰ ثانوی) ، پونے نے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے 11ویں جماعت میں مرکزی آن لائن داخلہ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ یہ عمل کئی مراحل میں تقسیم ہے اور طلباء و والدین کے لیے انتہائی اہم ہے۔
پہلا راؤنڈ: بنیادی داخلہ کا عمل:-
اہم تاریخیں:-
26 مئی سے 3 جون 2025: – آن لائن رجسٹریشن اور درخواست جمع کرانے کا دور
5 جون 2025: عارضی عمومی میرٹ فہرست کا اعلان
6-7 جون 2025:- اعتراضات اور تصحیحات کا دور
رجسٹریشن کی تفصیلات:-
26 مئی کو صبح 11 بجے بجے سے 3 جون کو شام 6 بجے تک طلباء اپنی ترجیحی درخواستیں آن لائن جمع کر سکتے ہیں۔ اس عمل میں طلباء کم سے کم ایک اور زیادہ سے زیادہ دس جونیئر کالجز کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ایک اہم بات یہ ہے کہ طلباء بیک وقت کوٹہ اور عمومی دونوں زمروں میں درخواست دے سکتے ہیں، اور اگر وہ کسی راؤنڈ میں داخلہ نہیں لے پاتے تو اگلے راؤنڈ میں اپنی ترجیحات میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔
میرٹ فہرست اور اعتراضات کا عمل:-
5 جون 2025:- کو عارضی عمومی میرٹ فہرست شائع کی جائے گی۔
اس کے بعد 6 سے 7 جون تک طلباء اور والدین کو اعتراضات اور تصحیحی درخواستیں جمع کرانے کا موقع ملے گا۔ متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن اس عمل کی نگرانی کریں گے۔
کوٹہ سسٹم اور خصوصی انتظامات:-
8 جون 2025:-* کو حتمی عمومی میرٹ فہرست شائع ہوگی، جس میں مختلف کوٹہ کیٹگریز شامل ہوں گی۔ یہ کوٹہ سسٹم اقلیتی، انتظامی، اور مینجمنٹ کوٹہ کو شامل کرتا ہے۔ صفر راؤنڈ میں اقلیتی، انتظامی اور مینجمنٹ کوٹہ کے تحت داخلے ہوں گے، جبکہ کالج لیول کی فہرستیں متعلقہ ڈیپارٹمنٹ فراہم کرے گا۔
داخلہ کنفرمیشن کا عمل:-
9-10 جون 2025:- کو میرٹ فہرست کی تیاری اور کیپ کمیٹی کی طرف سے تخصیص کا عمل مکمل ہوگا۔
10 جون:- کو پورٹل پر کالجز کی تفصیلی فہرست شائع ہوگی، اور طلباء اپنے اسٹوڈنٹ لاگ ان میں تخصیص شدہ کالج کی تفصیلات دیکھ سکیں گے۔
اہم ہدایات::-
11 سے 18 جون 2025 تک طلباء کو مخصوص کالج میں حاضری اور ضروری دستاویزات کی تصدیق کرانی ہوگی۔ اگر کوئی طلبا تخصیص شدہ جونیئر کالج میں داخلہ نہیں لینا چاہتا تو وہ اگلے راؤنڈ میں حصہ لے سکتا ہے۔ داخلہ کنفرمیشن، مسترد کرنا، اور کالج لاگ ان میں اضافی درخواستوں کا عمل جاری رہے گا۔
خصوصی نوٹس اور ہدایات:-
اہم باتیں:
– اگر طلبا پہلی ترجیح کے کالج میں داخلہ لینا چاہتا ہے تو اسے لازمی پہلے راؤنڈ میں داخلہ لینا چاہیے
– اگر طلبا کسی خاص کالج میں داخلہ نہیں لے پاتا تو وہ اگلے راؤنڈ کا انتظار کر سکتا ہے
– جو طلباء اپنی پہلی ترجیح کے کالج میں تخصیص ہو جاتے ہیں انہیں فوری طور پر داخلہ لینا چاہیے
20 جون 2025 کو دوسرے راؤنڈ کے لیے خالی نشستوں کی فہرست شائع ہوگی۔
تکنیکی ہدایات:-
ادائیگی اور دستاویزات:
– طلباء کو تصدیق شدہ کالج میں داخلہ مکمل کرنا ہوگا
– رجسٹریشن فیس صرف ڈیجیٹل پیمنٹ کے ذریعے ادا کی جا سکتی ہے
– ہر سرگرمی کے لیے مقرر کردہ وقت کی پابندی ضروری ہے
– صفر راؤنڈ میں مینجمنٹ، انتظامی اور اقلیتی کوٹہ کے داخلے 09-06-2025 سے 11-06-2025 تک ہوں گے
رابطہ:-
مزید معلومات کے لیے طلباء اور والدین مندرجہ ذیل ویب سائٹس پر رابطہ کر سکتے ہیں:
ای میل:
support@mahafvicadmissions.in
ویب سائٹ:
www.mahafvicadmissions.in
یہ داخلہ کا عمل منظم اور شفاف طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ تمام طلباء کو یکساں مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ والدین اور طلباء سے گزارش ہے کہ وہ تمام تاریخوں کو ذہن میں رکھیں اور بروقت اپنی درخواستیں مکمل کریں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے