किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کوتوال بھرتی کے لیے 24 ستمبر کو آف لائن امتحان

13ستمبر درخواست فارم بھرنے کی آخری تاریخ

ناندیڑ: 12ستمبر( اعتبارنیوز) کوتوال بھرتی کے لیے آف لائن امتحان لے کر مقامی لوگوں کو ان کے آبائی گائوں کے علاقہ میں ہی تقرری کرنے کا پیٹرن ناندیڑ ضلع انتظامیہ نے اپنایا ہے۔ اس سلسلے میں انتظامی سطح پر 24 ستمبر کو ہونے والے امتحان کی تیاریاں جاری ہیں۔ افسران اور ملازمین نے اس کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔انتظامی سطح پر اب زیادہ تر بھرتی کا عمل آن لائن کیا جاتا ہے۔ لیکن اس کے برخلاف انتظامیہ نے امتحان کو آف لائن موڈ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔کوتوال بھرتی کے لیے آف لائن امتحان 24 ستمبر اور 13 ستمبر کو درخواست فارم بھرنے کی آخری تاریخ ہے۔ توقع ہے کہ 147 آسامیوں کے لیے کم از کم چار سے ساڑھے چار ہزار درخواستیں موصول ہوں گی۔ امتحان کے لیے 25 مراکز کا انتخاب کیا گیا ہے اور متعلقہ اداروں کو امتحان کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لیے مطلع کر دیا گیا ہے۔ جس گائوں کا امیدوار امتحان کامیاب ہوگا اُس کی اسی کے گائوں میں تقرری کی جائے گی۔ اس بھرتی کے لیے اُمیدوار کا اس بھرتی کے لیے امیدوار مقامی رہائشی، عمر 18 سے 40 سال کے درمیان، جسمانی طور پر فٹ، چوتھی پاس کی اہلیت ہونی چاہیے۔
تعلقہ اعتبار سے بھرتی کی تعداد :
ناندیڑ ضلع میں 147 آسامیاں بھری جانی ہیں
تعلقہ وار عہدوں کی تعداد: ناندیڑ 18،
مدکھیڑ5،
اردھاپور 5،
بھوکر 7،
قندھار 14،
لوہا 11،
حد گاؤں 14،
حمایت نگر 4،
کنوٹ 10،
ماہور 2،
دیگلور 12،
مکھیڑ19،
بلولی 10،
نائیگائوں 7 ،
دھرم آباد 6
عمری 3

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے