कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مراٹھا ریزرویشن کیلئے احتجاجی جارحانہ موڈ میں!

اشوک چوہان کو مظاہرین نے گھیر لیا، مراٹھواڑہ میں بی جے پی لیڈروں کا پروگرام ملتوی

ناندیڑ:11 ستمبر ( اعتبار نیوز) منوج جرانگے پاٹل کی بھوک ہڑتال کے بعد ریاست بھر میں اس کے اثرات دکھائی دے رہے ہیں۔ مراٹھا سماج ہر ضلع میں جارحانہ ہوتانظر آرہاہے ۔ مراٹھا سماج کے نوجوان مراٹھا ریزرویشن کے لیے سیاسی رہنماؤں کا محاصرہ کر رہے ہیں۔ مراٹھا برادری کے اس جارحانہ موقف سے سیاسی لیڈرس بھی چوکنا ہوگئے ہیں۔ ایسی اطلاع ملی ہے کہ ہفتہ کو کانگریس لیڈر اور مراٹھا ریزرویشن سب کمیٹی کے سابق صدر اشوک چوہان کے گھیراؤ کے واقعہ کے بعد بی جے پی کے ریاستی صدر چندر شیکھر باون کُلےکا ناندیڑ کا دورہ منسوخ کر دیا گیا۔ ناندیڑ اور لاتور کے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ نے بھی راتوں رات افتتاحی پروگرام منسوخ کر دیا ہے۔بی جے پی کے ریاستی صدر چندر شیکھر باون کُلے پیر 11 ستمبر کو ناندیڑ کا دورہ کرنے والے تھے۔ وہ آئندہ انتخابات کے پس منظر میں ناندیڑ کے بی جے پی ممبران اسمبلی، ایم ایل ایز، عہدیداروں اور کارکنوں سے بات چیت کرنے جارہے تھے۔ اس کے علاوہ ان کی موجودگی میں نائیگائوں میں ایک پروگرام ہونا تھا۔ مقامی بی جے پی کی جانب سے بھی تیاریاں کی گئی تھیں۔ نائیگائوںمیں خیرمقدمی بینرز بھی لگائے گئے۔ تاہم باون کُلے کی ان مراٹھا احتجاجیوں نے مخالفت کی جو نائیگائوں میں مراٹھا ریزرویشن کے مطالبہ کو لے کر بھوک ہڑتال پر تھے۔ بھوک ہڑتالیوں کے احتجاج کے پیش نظر انہوں نے اپنا منصوبہ بند ناندیڑ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔اتوار کو ناندیڑ سے بی جے پی ایم پی پرتاپ پاٹل چکھلیکر اور لاتور کے ایم پی سدھاکر شری گارے لوہا تعلقہ میں ترقیاتی کاموں کے لیے سنگ بنیاد رکھنے والے تھے۔ لیکن ان دونوں لیڈروں نے مراٹھا برادری کے جارحانہ تیور کو دیکھتے ہوئے پروگرام منسوخ کر دیا ہے۔ ترقیاتی کاموں کے سنگ بنیاد کے پروگرام کی تیاریاں بڑے پیمانے پر کی گئی تھی۔اس سے پہلے کانگریس کے ایم ایل اے موہن ہمبردے، ایم ایل اے شیام سندر شندے، سابق ایم ایل اے امر راجورکر کو مراٹھا برادری نے گھیر لیا تھا اور مراٹھا ریزرویشن کے بارے میں جواب دینے کو کہا۔ جس کے بعد ہفتہ کو اشوک چوہان کو بھی مشتعل افراد نے گھیر کر احتجاج کیا۔ مراٹھا برادری کے جارحانہ موقف کی وجہ سے سیاسی پارٹیوں کے لیڈران اپنے پروگرام منسوخ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے