कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مراکش میں زلزلے کی تباہی کے بعد ریسکیو آپریشن جاری

اب تک 2 ہزار سے زائد افراد لقمہ ٔ اجل

مراکش میں جمعہ کو آنے والے زلزلے نے زبردست تباہی مچائی ہے۔ اب تک 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دو ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ مراکش نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ زلزلے سے 2012 سے زیادہ افراد ہلاک اور کم از کم 2059 زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو آپریشن بڑے پیمانے پر جاری ہے۔واضح رہے کہ مقامی وقت کے مطابق مراکش میں 11 بج کر 11 منٹ پر زلزلہ آیا، جس کی گہرائی 18.5 کلومیٹر تھی اور ریکٹر اسکیل پر شدت 6.8 تھی۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز مراکش سے 70 کلومیٹر جنوب مغرب میں صوبہ الحوز کے قصبے ایغل کے قریب تھا۔ رباط اور کاسا بلانکا سمیت مراکش کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ تاروڈنٹ اور مراکش کے شہروں میں کئی مکانات گر گئے۔ "زلزلے سے مراکش کے پرانے شہر میں بہت سی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ بہت سے رہائشیوں کو ممکنہ آفٹر شاکس کے خوف سے رات کھلی جگہوں پر گزارنی پڑی۔‘‘مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے امدادی کارکنوں کو زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔ امریکا، برطانیہ، روس، فرانس، اسپین اور ترکی سمیت متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی زلزلے سے اموات پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے ہرممکن امداد کی پیش کش کی گئی ہے۔زلزلے کو 1960 بعد سے اب تک کا سب سے ہلاکت خیز زلزلہ کہا جا رہا ہے، مراکش میں 1960 میں زلزلے سے 12 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے