कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اردھاپور کی معلمہ نفیس النساء بیگم نے معیاری تعلیمی ویڈیوز مقابلے میں چھ انعامات جیتے

اردھاپور:30؍اپریل ( شیخ زبیر ) مہاراشٹر حکومت اور محکمہ اسکولی تعلیم، مہاراشٹر کے ذریعہ ریاست میں اساتذہ کے لیے معیاری تعلیمی ویڈیوز کے لیے ایک مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ ان مقابلوں میں تعلقہ سطح، ضلعی سطح اور ریاستی سطح پر مختلف انعامات کا اعلان کیا گیا۔ محترمہ نفیس النساء بیگم محمد عبدالستار جو کہ ضلع پریشد مرکزی نسواں اسکول اردھاپور، ضلع ناندیڑ کی معلمہ نے ان مقابلوں میں حصہ لیا اور معیاری ویڈیوز تیار کرکے اس مقابلے میں کل چھ انعام جیتے، تین تعلقہ سطح پر اور تین ضلعی سطح پر۔ ایوارڈ کی تقریب آج ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، ناندیڑ میں منعقد ہوئی۔ ان پروگرام میں، انہیں DIET کے پرنسپل جناب سدرشن چٹکلوار سر، ناندیڑ ضلع پریشد کے ایجوکیشن آفیسر محترم بنسوڑے صاحب، اور محکمہ کے سربراہ پرکاش شرسے سر نے انعامات سے نوازا۔محترمہ نفیس النساء بیگم محمد عبدالستار کو اس کامیابی پر ہر سطح سے سراہا گیا ہے اور والدین اور تعلیمی شعبے کے مختلف معززین کی طرف سے مبارکباد دی گئی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے