कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شہر پربھنی میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف عظیم الشان تاریخی اجلاس

حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی بہ دیدہ نم امت کا اتحاد قائم رکھنے،امت کو جوڑ کر ، امت کو اپنے سینے سے لگا کر رکھنے کی اپیل

پربھنی:30؍اپریل ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) مورخہ 27 اپریل بروز اتوار بعد نماز عصر تا 10 بجے تحفظ اوقاف کارواں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ پر بھنی کی جانب سے ایک عظیم الشان جلسہ عام کا عیدگاہ میدان جنتور روڈ پر بھنی کے وسیع و عریض میدان پر انعقاد عمل میں آیا مولانا سید غلام خواجہ نے تلاوت قرآن پاک پیش کی جب کہ حافظ مجیب الرحمن نے نعت نبی صلی اللہ علیہ و سلم پڑھنے کی سعادت حاصل کی اس موقع پر فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مدظلہ العالی ، صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، حضرت مولانا فضل الرحیم مجددی جنرل سیکریڈی ال انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ،سید سعادت اللہ حسینی نائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی، سیکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، اسد الدین اویسی رکن پارلیمنٹ و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ ڈاکٹر قاسم رسول الیاس کنوینئر تحفظ اقاف کارواں مسلم پرسنل لا بورڈ و دیگر آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کی مرکزی قیادت کے قائدین کے ساتھ مولانا محمد رفیع الدین اشرفی کنوینیر و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، خمیسہ غلام محمد مٹھو ، معاون کنوینر مفتی سعید انور قاضی شریعت آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ پر بھنی ، استقبالیہ کمیٹی کے اراکین شہ نشین پر جلوہ افروز تھے بعد نماز عصر بیرسٹر اسد الدین اویسی رکن پارلیمنٹ نے اپنے مخصوص لب و لہجے میں اس عظیم الشان جلسہ عام میں اپنے اصل موضوع وقف ترمیمی قانون پر خطاب فرمانے سے قبل پہلگام کے دہشت گردانہ حملے پر اپنے گہرے دکھ اور درد کا اظہار کرتے ہوۓ اس حملے میں شہید ہونے والے شہدا کے خاندان سے اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے عوام کے جم غفیر سے کھڑے ہوکر ایک منٹ کی خاموشی منانے کی اپیل جس پر تمام سامعین اظہار تعزیت کرتے ہوۓ خاموشی اور غم کا ااظہار کیا اپنے مخصو ص انداز میں عوام الناس کو وقف ترمیمی قانون کے ذریعہ کی گی تبدیلیوں سے واقف کرواتے ہوۓ ان تبدیلیوں کے نقصانات سے عوام الناس کو واقف کروایا ساتھ ہی حکومت وقت سے سوالات پوچھتے ہوئے کہا کہ جب پنڈ ھرپور کی مندر کا ٹرسٹی کوئی مسلمان نہیں ہو سکتا تو مسلمانوں کے وقف بورڈ کا ٹرسٹی کوئی ہندو کیسے ہو سکتا ہے ؟ ساتھ ہی مسلمانوں کو متحد رہنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ وقف جائیدایں یہ مسلک کا نہیں ملت کا مسئلہ ہے یہ اللہ کی جائیداد کو بچانے کا مسئلہ ہے بعد نماز مغرب اس عظیم الشان جلسہ عام کو مولانا کریم الدین ،مولانا حسنین محفوظ رحمانی ، مولانا محفوظ الرحمن فاروقی ،مولانا معز الدین فاروقی ، مولانا فخر الدین محمد شفیع نائب صدر ایس ڈی پی آئی نے خطاب کرتے ہوئے وقف بورڈ کی اہمیت وقف جائیدادیں کیا ہیں ؟ اور موجودہ وقف ترمیمی قانون سے وقف بورڈ اور مسلمانوں کو ہونے والے نقصانات سے امت مسلمہ کو واقف کروایا مولانا سعادت اللہ حسینی نے اپنے پر اثر خطاب میں عوام الناس سے اپیل کی کہ وقف ترمیمی قانون کے خلاف ہمارے اپنے اس احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے ہمیں جو کہا جائے اس پر سب لبیک کہیں ، جگہ جگہ وقف ترمیمی قانون سے متعلق سوالات پوچھیں برادران وطن کے پاس جا کر انہیں وقف ترمیمی قانون کی سچائی اور حقیقت سے واقف کروائیں مولانا فضل الرحمن مجددی جنرل سیکرٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا کہ یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ یہ کالا قانون واپس نہیں لیا جائے گا فخر خطاب حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی سیکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ نے اپنے ولولہ انگیز اور پرجوش خطاب میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی تاریخ اور اکابرین کی قربانیوں سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ بورڈ نے کبھی کم ہمتی اور بزدلی کی بات نہیں کی اور نہ یہ کوئی جذباتی باتیں ہیں موصوف نے پر جوش انداز میں کہا کہ میں آ پ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہمت اور حکمت کے ساتھ آگے بڑھنا ہے اپنے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھنی ہے اور ساتھ ہی محبت و امن کا بھی پیغام دینا ہے پہلگام دہشت گردانہ حملے پر بے شرم گودی میڈیا کواڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کشمیری مسلمانوں کی جانب سے پیش کی جانے والی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مناظر دیکھ کر گودی میڈیا کو شرم سے چلو بھر پانی میں ڈوب کر مر جانےچاہیے فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ نے امت مسلمہ کے جم غفیر سے بدیدہ نم خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ امت کا اتحاد امت کو جوڑ کے رکھنا امت کو اپنے سینے سے لگا کر رکھنا یہ ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو جوڑنے کی ان کو مربوط رکھنے کی ان میں اتحاد قائم رکھنے کی اتفاق کی رسی میں انہیں باندھ کر رکھنے کی تعلیم دی ہے اس کو باقی رکھنا ہماری اور آپ کی سب کی ذمہ داری ہے اس تاریخی اور عظیم الشان جلسہ عام کی نظامت کے فرائض مفتی سعید انورقاسمی نے بحسن و خوبی انجام دیے جبکہ شکریہ مولانا محمد رفیع الدین اشرفی نے اپنے مخصوص لب و لہجے میں ادا کیا وقف ترمیمی قانون کو مسترد کرنے اور اس کالے قانون کو واپس لینے بطور احتجاج اس عظیم الشان تاریخی اجلاس میں شہر پر بھنی کے ہزاروں مرد و خواتین نے شریک ہو کر اپنی ملی بیداری کا ثبوت دیا ساتھ ہی اس جلسہ عام میں علاقے مراٹھواڑہ کے ہزاروں علماء کرام ،عمائدین، قائدین ملت ، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت فرما کر اس کالے قانون کے خلاف اپنے احتجاج کو درج کیا اور اپنی ملی بیداری کا ثبوت دیا اس جلسہ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے تحفظ اوقاف کارواں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے تمام اراکین و ذمہ داران علماء ، ائمہ مساجد ، استقبالیہ کمیٹی کے اراکین تمام برادریوں کے ذمہ داران اور نوجوانوں نے بے لوث اور انتھک محنتیں کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے