किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول کی طالبہ کو ریاستی سطح پر انعام اول

پربھنی:20؍اپریل ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول میں جماعت پنجم (NEET / JEE) فاؤنڈیشن کی ہونہار طالبہ المیرہ مہوین عبدالرحیم کو کڈس ماسٹر مائنڈ ابیکس بیڑ کی جانب سے منعقدہ ریاستی سطح کے مقابلہ جاتی امتحان میں طحہ ابیکس اکیڈمی کی جانب سے شرکت کرتے ہوئے ریاستی سطح پر انعام اول حاصل کیا۔ اس مقابلہ جاتی امتحان میں کل 600 طلبہ نے شرکت کی تھی۔المیرہ مهوین نے اپنی جستجو ، محنت اور لگن سے مختصر سے خلیل مدت میں امتحان کی تیاری کرتے ہوئے ریاستی سطح پر انعام اوّل حاصل کیا۔ اس ضمن میں چائس ہوٹل زم زم کالونی بیڑ میں ایک عظیم الشان جلسہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔ الميرہ مہوین عبدالرحیم کو کڈس ماسٹر مائنڈ ابیکس بیڑ کے روح رواں مومن سلمان سر مہمان خصوصی شیڈکے (سرپنچ) مومن بلال زبیر سر ، محمد شفیع دیشمکھ سر کے ہاتھوں انعام اول جس میں سائیکل ، مومنٹو اور سند سے نوازا گیا۔اس موقع پر صدر مدرس مدرسہ ہٰذا محمد خالد عبدالحفیظ اور تمام اساتذہ نے طالبہ مستقبل کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا اور دعاؤں سے نوازا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے