कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سستی شہرت کا جنون

از قلم : سیّد شفیق الرحمٰن شِفا پربھنی
8421723495
بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف

آج کے دور میں اکثر لوگ اپنی شہرت اورساکھ بنانا زیادہ پسند کرتے ہیں، مگر جب بات حقیقی ملی خدمت کی آتی ہے تو یہ لوگ صرف نعروں تک محدود رہتے ہیں۔ یہ نہ تو مِشنری ہوتے ہیں، جو بغیر کسی لالچ کے سماج کی بھلائی کے لیے کام کریں، اور نہ ہی ویژنری ہوتے ہیں، جو ایک دور اندیش سوچ کے ساتھ بہترین مستقبل کا تجزیہ کریں۔
ان کا اصل مقصد صرف اپنے مفادات کا تحفظ ہوتا ہے۔ یہ اپنے آپ کو سماج کا مسیحا ظاہر کرتے ہیں، مگر اصل میں ان کا ہر عمل صرف ان کی شہرت اور دولت میں اضافہ کرنے کے لیے ہوتا ہے۔ ان کی باتیں بڑے دعوے دارانہ ہوتی ہیں، مگر جب حقیقت میں کچھ کر دکھانے کا وقت آتا ہے، تو یہ صرف تصویریں کھنچوانے اور تالیاں بجوانے تک محدود رہتے ہیں۔
یہ لوگ صرف الفاظ کا جال بُنتے ہیں، مگر ان کے ارادوں میں کوئی سچائی نہیں ہوتی۔ نہ ان کا مقصد قوم کی ترقی ہوتا ہے، نہ غریب اور لاچار لوگوں کی مدد۔ یہ صرف اپنے مفادات کی روٹی سینکتے ہیں اور جب ضرورت پوری ہو جائے تو اپنی اصلی فطرت پر لوٹ آتے ہیں۔
سماج کو ایسے دکھاوے کے لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہیے۔ حقیقی مشینری اور ویژنری لوگ صرف باتیں نہیں کرتے، بلکہ اپنے عمل سے ثابت کرتے ہیں کہ ان کا مقصد صرف اور صرف انسانیت کی خدمت اور بھلائی ہےاور سماج کے یہ مخلص افراد صرف رضائے اِلٰہی کےلیےہی جیتے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے