कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ریاستی حکومت ایک گریجویٹ ٹیچر دینے کو تیار!

اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی جانب سے تین ٹیچر کا مطالبہ !

پربھنی : 14؍مارچ ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) | حکومت نے 15 مارچ کے جی آر کی روشنی میں اسکولوں کی سال25 – 2024 ء کی سنچ مانیتا ( اسا تذہ عہدوں کی منظوری کی تھی، جس بنیاد پر پوری مہاراشٹر کے اسکولوں میں جماعت چھٹی سے لے کر آٹھویں تک جہاں پر زیرو سے لے کر20 طلبہ ہیں وہاں پر ایک بھی ٹیچر کا عہدہ منظور نہیں کیا گیا تھا۔ جس سے ہزاروں اساتذہ سر پلس ہو گئے تھے، جس پر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی ساجد نثار احمد نے فوراً نائب وزیرا جیت پوار ، وزیر تعلیم دادا بھوسے ، نائب ایجوکیشن سیکریٹریتشار مہاجن سے ملاقات کی تھی او ر 15 مارچ سے 2024 کا جی آر رد کرنے کا مطالبہ کیا تھا کم از کم تین ٹیچر منظوری کا مطالبہ رکھا تھا۔ جس پر تشار مہاجن نے 10 مارچ 2025 کو لیٹر جاری کر جماعت چھٹی سے لے کر آٹھویں تک جہاں پر 20 سے کم طلباء ہیں ان اسکولوں کے لیے ایک گریجویٹ ٹیچر کا عہدہ منظور کر لیا ہے لیکن اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی ساجد نثار احمد ، ریاستی صدر رضوان چمن شیخ ، و دیگر اراکین نے 15 مارچ 2024 کا جی آر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ نیز تنظیم کم از کم تین ٹیچر منظوری کے لیے کوشاں ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے