कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الصفہ انٹرنیشنل اسکول کی جانب سے ’’یوم حلال تجارت‘‘ کا شاندار انعقاد

ناندیڑ: 19؍فروری (نامہ نگار)الصفہ انٹرنیشنل اسکول کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی ’’یوم حلال تجارت‘‘ کا شاندار انعقاد عمل میں آیا۔ یہ پروگرام اسکول کی نئی عمارت، واقع مال ٹیکڑی روڈ، حبیب اسٹیٹ کے پیچھے منعقد کیا گیا، جہاں طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ معززین، اساتذہ اور اولیائے طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کا آغاز حضرت مولانا سعد عبداللہ ندوی صاحب کی دعا سے ہوا، جنہوں نے افتتاحی تقریب کے دوران حلال روزی اور تجارت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر انہوں نے دعا کی کہ ہمارے نوجوان نسلیں حلال روزی اور پاکیزہ معیشت کی راہ اپناتے ہوئے کامیابی حاصل کریں۔اس تقریب کے انعقاد کا بنیادی مقصد طلباء و طالبات میں یہ شعور بیدار کرنا تھا کہ ان کے والدین کس قدر محنت و مشقت سے حلال روزی کماتے ہیں تاکہ ان کی تعلیم و تربیت کا مناسب انتظام ہوسکے۔ اس کے علاوہ، طلباء و طالبات کو حلال تجارت کے اصول، نفع و نقصان کی سمجھ بوجھ، حساب و کتاب اور معاملات کو شفاف رکھنے کی ترغیب بھی دی گئی۔اس موقع پر اسکول کے ڈائریکٹر محمد شبیر الدین سر اور ڈاکٹر محمد سرفراز نے خطاب کرتے ہوئے حلال تجارت کی اہمیت اور اس کے اثرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری نئی نسل کو شروع سے ہی پاکیزہ کمائی اور دیانت داری کے اصولوں سے روشناس کرایا جانا چاہیے تاکہ وہ مستقبل میں ایک ایماندار تاجر اور ذمہ دار شہری کے طور پر ملک و ملت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں پروگرام میں اکیڈمیک ہیڈ جناب شیخ پاشاہ ، جناب محمد ارشد موجود تھے۔۔ پروگرام کے کامیاب انعقاد میں الصفہ انٹرنیشنل اسکول کی انچارج پٹھان سمیہ اختر اور تمام اساتذہ نے اہم کردار ادا کیا، جنہوں نے طلباء کو حلال تجارت کے مختلف اصولوں اور طریقوں سے روشناس کرانے کے لیے محنت و لگن سے کام کیا۔یہ پروگرام نہ صرف طلباء کے لیے معلوماتی ثابت ہوا بلکہ والدین اور اساتذہ کے لیے بھی ایک موثر پلیٹ فارم بنا، جہاں انہوں نے بچوں کو حلال ذرائع سے کمائی گئی دولت کے حقیقی مفہوم سے آگاہ کرنے کی کوشش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے