कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

202 موٹر سائیکلوں پر پولیس کی کارروائی ، 2 لاکھ 44 ہزار 750 روپئے جرمانہ وصول

ناندیڑ: 19؍فروری (نمائندہ اعتبار) ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر ابیناش کمار نے آپریشن فلیش آؤٹ کے تحت موٹر سائیکل کا سائلنسر نکال کر گھومنے والے ، کرخت آواز سے پٹاخے پھوڑنے والےزور دار ہارن ، ٹریپل سیٹ گھومنے والے اور ضروری کاغذات نہ رکھنے والے موٹر سائیکل گاڑیوں پر کاروائی کرنے کی ہدایت تمام پولیس اسٹیشنوں کے انچارج افسران کو دی تھی۔ اس ضمن میں شہر کے اتوارہ پولیس اسٹیشن، ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن، وزیر آباد و شیواجی نگر ، بھاگیہ نگر، ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن ، وزیر آباد ٹریفک اور اتوارہ ٹریفک کے انچارج افسران اور ملازمین نے 18 ؍ فروری 2025ء تا 19؍فروری 2025 کے درمیان پیٹرولنگ و ناکہ بندی کرتے ہوئے 202 مختلف موٹر سائیکل گاڑیوں پر کارروائی کی اور اُن سے 2 لاکھ 44 ہزار 750 روپئے جرمانہ وصول کیا گیا۔ اس کے علاوہ چند گاڑیوں کو تابع میں لے کر مزید کارروائی کے لیے ریجنل ٹرانسپورٹ آفس ناندیڑ میں روانہ کیا گیا ہے۔ آپریشن فلیش آؤٹ کے تحت مذکورہ کارروائی پر ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر ابیناش کمار نے متعلقہ پولیس افسران و ملازمین کی ستائش کی اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نظم و نسق میں خلل پیدا کرنے والے کاموں سے گریز کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے