कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مفت آئی چیک اپ کیمپ کا کامیاب انعقاد – مثالی بستی پروجیکٹ مومن پورہ ملیان، اور لائنز کلب کا مشترکہ اقدام

ناندیڑ: 18 فروری (پریس ریلیز) مثالی بستی مومن پورہ ملیان پروجیکٹ کے تحت، لائنز کلب کے اشتراک سے ایک مفت آئی چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ کا مقصد کمیونٹی کے افراد کو آنکھوں کی صحت سے متعلق سہولیات فراہم کرنا تھا۔کیمپ میں سر سید اسکول کے 300 سے زائد طلبہ و طالبات کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے تقریباً 20 طلبہ و طالبات کو نظر کی کمزوری کے باعث چشمے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، 60 سے زیادہ خواتین اور بزرگ مرد حضرات کی آنکھوں کا بھی معائنہ کیا گیا۔ کیمپ کے وسیع تر فائدے کے لیے، مومن پورہ ملیان کی تینوں مساجد میں اعلانات کیے گئے تھے۔لائنز کلب کی جانب سے آئی چیک اپ وین فراہم کی گئی تھی، اور ماہرین کی ایک ٹیم، جن میں جناب سرور خان، ڈاکٹر راج کمار اور ان کی ٹیم شامل تھی، مریضوں کی تشخیص اور علاج کے لیے موجود رہی۔ دوپہر کے بعد، محلے کے 60 سے زائد ایسے مریضوں کا معائنہ کیا گیا جو شدید بینائی کے مسائل کا شکار تھے۔ ان میں سے چھ مریضوں کا موتیا بند کا آپریشن مفت میں کل، 18 فروری، بروز بدھ کو کیا جائے گا۔کیمپ کے اختتام پر، لائنز کلب کے سیکریٹری نے امیر مقامی، جناب ابرار دیشمکھ صاحب سے خصوصی گفتگو کی۔ اس ملاقات میں بستی کی خواتین کے مختلف مسائل اور ان کے حل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ، کینسر اور دیگر مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لیے مخصوص ویکسینیشن پروگرام کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔ امیر مقامی نے یقین دہانی کرائی کہ بستی کے ہر فرد کی صحت کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔اس کامیاب کیمپ میں برادرانِ وطن کی بھی بڑی تعداد شریک رہی، جس سے سماجی ہم آہنگی اور یکجہتی کا خوبصورت مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ اس موقع پر سرسید اردو اسکول کے صدر مدرس جناب امجد سر نے سبھی حاضرین کی گلپوشی کی اور مثالی بستی پروجیکٹ میں ہر ممکن تعاون کا عندیہ ظاہر کیا. مثالی بستی پروجیکٹ مومن پورہ ملیان اور لائنز کلب ناندیڑ، کمیونٹی کی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے مستقبل میں بھی ایسے مفید اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے