कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کنوٹ میں 11؍فروری کو مکتب عربیہ اسلامیہ جامع مسجد کا سالانہ جلسہ عام

کنوٹ :10؍فروری(اکرم چوہان)کنوٹ میں مکتب عربیہ اسلامیہ جامع مسجد کا سالانہ جلسہ عام و اصلاح معاشرہ کا انعقاد 11 فروری بروز منگل بعد نمازِ مغرب بمقام جامع مسجد کنوٹ میں کیا گیا ہے۔اس جلسہ کی صدارت حضرت مولانا ابرار الحسن صاحب (حیدرآباد) کریں گے ،اور مہمانِ خصوصی حضرت مولانا سید حمزہ صاحب (کلگاؤں) و حضرت مفتی شفیق صاحب (امام و خطیب جامع مسجد مہا گاؤں) رہیں گے ،اس جلسہ میں مدرسہ کے طلباء اپنا تعلیمی مظاہرہ پیش کریں گے اور جن طلباء نے ناظرہ قرآن کی تکمیل کی ہے ان طلبہ میں اسناد کی تقسیم کی جائے گی ،اسی طرح سیرت النبی ﷺکی 108 سوالات و جوابات پر مشتمل کتاب کو حفظ کرنے والی طالبات کو بھی انعامات سے نوازا جائے گا۔اس جلسے میں کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش مفتی محمد صدیقِ فلاحی کی جانب سے کی گئی ہے،مزید تفصیلات کے لیے 8767195156 پر ربط کریں ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے