कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دارالعلوم محمدیہ حمایت نگرمیں تکمیل حفظ قرآن ومشکٰوۃ شریف اجلاس کاکامیاب انعقاد

ناندیڑ:5؍فروری(پریس ریلیز):علاقہ دکن کی مشہور و معروف قدیم مرکزی دینی درسگاہ دارالعلوم محمدیہ کا 4فروری 2025ءکو ادارہ ہذا کے بانی و مہتمم مولانا محمد مظہر الحق صاحب کامل قاسمی صاحب کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں 34خوش نصیب طلباء عزیزکو تکمیل حفظ قرآن پر دستار بندی کی گئی اور 4 طلبا ء کرام کو مشکوۃ شریف کی تکمیل پر اسناد پیش کی گئی۔ اس بابرکت تقریب میں جہاں علاقہ بھر کے معزز مہمانان نامور علماءکرام دارالعلوم محمدیہ کے فیض یافتگان ،مختلف تحریکوں تنظیموں اور ملی جماعتوں کے سربرہان و کارکنان موجود تھے وہیں خصوصی مدعوین میں محبوب نگر کے بزرگ عالم دین ادارہ سراج العلوم و سراج البنات کے فاونڈر و ایڈمنسٹریٹر مولانا امیر اللہ خان قاسمی صاحب اور ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد کے نائب ناظم تعلیمات مفتی عبدالعزیز صاحب اللحجی بھی موجود تھے۔ اس مبارک تقریب میں حضرات علما کرام کے ایمان افروز و روح پرور خطابات نے عوام خواص کے دلوں کو گرما دیا، حالات حاضرہ پر دنیا وملک کے بدلتے منظر نامے پر ضمیروں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ،اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلایا فرمایا کہ بہت کام باقی ہے سوائے توحید کے علم کو بلند کرنے قرآن سے وابستہ ہونے سنتوں سے اپنی زندگیوں کو مزین کرنے اور پوری دنیا بالخصوص وطن عزیز کے ایک گوشے سے دوسرے سرے تک دعوت اسلام کو پہنچانے کے کوئی دوسرا متبادل نہیں۔ یہ وقت انقلاب کی آمد کا وقت ہے اپنا کردار ادا کیجیے منظرنامہ بدلنے والاہے اگر آپ سست روی سے کام کروگے تو کام کسی اور سے لے لیا جائیگا ۔اللہ پاک کسی کے محتاج نہیں قرآن مجید اللہ پاک کا کلام ہے اور اسکا محافظ بھی خود اللہ پاک ہی ہے اور اسکا نظام چل رہا ہے جو جوڑے گا کامیاب ہوگا جو پیچھے رہیگا وہ محروم ہوجائیگا۔ عوام الناس کی بڑی تعداد دارلعلوم کی مقبولیت کا پتہ دے رہی تھی۔ ناظم جلسہ مفتی اکرم صاحب کی عمدہ نظامت نے بھی سبھی کا دل موہ لیا۔ اساتذہ و طلباء کا نظم و ضبط و ارباب مدرسہ کا انتظام اور اہلیان حمایت نگر کی بے لوث خدمت قابل ستائش تھی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے