कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یاسر اردو ہائی اسکول میں یومِ اساتذہ کی منفرد تقریب

سیلو :10؍ستمبر( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی )گورو سیوا بھاوی سنستھا کے زیرِ انصرام جاری یاسر اردو ہائی و سیمی انگلش میڈیم ہائی اسکول، سیلو میں یومِ اساتذہ کے موقع پر ایک منفرد، بامقصد اور شاندار پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام کا مقصد اساتذہ کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ طلبہ و طالبات میں استاد کے احترام اور ان کی اہمیت کا شعور اجاگر کرنا تھا۔پروگرام کے پہلے سیشن میں دہم جماعت کی طالبات نے ششم تا نہم جماعت کے طلبہ و طالبات کو مختلف مضامین کی تدریس کرتے ہوئے ایک دن کے لیے اساتذہ کے فرائض انجام دیے۔ طالبات نے نہایت مؤثر اور دلچسپ انداز میں تدریسی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر صدر معلمہ کے فرائض دہم جماعت کی طالبہ شبینہ مہرین عبدالرشید نے جبکہ اسپورٹس ٹیچر کے فرائض ارحان خان نے انجام دیے۔دوسرے سیشن میں ہشتم تا دہم جماعت کی طالبات نے یومِ اساتذہ کی مناسبت سے پُراثر تقاریر پیش کیں۔ طالبات نے اپنی تقاریر کے ذریعے اساتذہ کی عظمت، اہمیت اور تعلیمی و تربیتی خدمات پر روشنی ڈالی اور اپنے اساتذہ سے اظہارِ تشکر کیا۔ تمام طالبات نے اپنے اساتذہ کو یومِ اساتذہ کی پُرخلوص مبارکباد بھی پیش کی۔پروگرام کی نظامت کے فرائض دہم جماعت کی طالبہ جویریہ ساجد نے نہایت عمدگی سے انجام دیے۔ اس موقع پر صدر معلمہ قاسمی تحسین میڈیم نے اساتذہ کو یومِ اساتذہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ استاد معاشرے کی تعمیر و ترقی اور طلبہ کی شخصیت سازی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ صدر معلمہ نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں تعاون کرنے والے تمام اساتذہ اور طلبہ و طالبات کا شکریہ ادا کیا۔یہ پروگرام گورو سیوا بھاوی سنستھا کے صدر جناب رحیم خان صاحب کی رہنمائی اور سرپرستی میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ پروگرام کی کامیابی میں دہم جماعت کے کلاس ٹیچر صدیقی محمد فضل سر، خضر سر، ظہیر سر، فہمیدہ میڈم، کوثر میڈیم، اسلم سر، رامیشور گاڈیڈے سر سمیت تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے بھرپور تعاون کیا۔یومِ اساتذہ کے موقع پر منعقدہ یہ تقریب طلبہ و طالبات کے لیے ایک منفرد اور یادگار تجربہ ثابت ہوئی۔ پروگرام کے ذریعے نہ صرف اساتذہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا بلکہ طلبہ میں استاد کے احترام، ادب، ذمہ داری اور تعلیمی اقدار کو بھی فروغ دینے کی مؤثر کوشش کی گئی۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے