कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یاسر اردو ہائی اسکول، سیلو میں سرپرستوں کی اہم میٹنگ منعقد

طلبہ کی تعلیمی ترقی، اخلاقی تربیت اور والدین و اساتذہ کے باہمی تعاون پر زور

سیلو :6؍اگست (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی)گورو سیوا بھاوی سنستھا کے زیرِ انتظام جاری یاسر اردو ہائی اسکول، سیلو میں جماعت ہشتم، نہم اور دہم کے طلبہ و طالبات کے سرپرستوں کی ایک اہم میٹنگ سنستھا کے صدر جناب رحیم خان صاحب کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کا مقصد طلبہ کی تعلیمی کارکردگی، نصابی سرگرمیوں، نظم و ضبط اور اخلاقی تربیت کا جائزہ لیتے ہوئے والدین اور اساتذہ کے درمیان بہتر رابطہ قائم کرنا تھا۔تقریب کا آغاز جماعت ہشتم (سیمی انگلش میڈیم) کے طلبہ پٹھان عمار خان ذبیح اللہ خان اور انجم شیخ انیس کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ جماعت نہم کی طالبہ فضا سید ابراہیم نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کرکے سامعین کے دل موہ لیے۔اس موقع پر گزشتہ سال جماعت دہم میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کا استقبال کیا گیا۔ نیز انٹرمیڈیٹ گریڈ اور ایلیمنٹری گریڈ امتحانات میں کامیاب طلبہ و طالبات کی بھی گلپوشی اور حوصلہ افزائی کی گئی۔سید خضر سر نے سیمی انگلش میڈیم کی افادیت، اعلیٰ تعلیم اور مستقبل کے مختلف مسابقتی امتحانات کے حوالے سے سرپرستوں کو مفید معلومات فراہم کیں۔ فہمیدہ میڈم نے طلبہ کی باقاعدہ حاضری، وقت کی پابندی، نظم و ضبط اور اعلیٰ اخلاق کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اسکول کی صدر معلمہ قاسمی تحسین میڈم نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ "ہر طالب علم ہمارے لیے ایک امانت ہے۔ اس کی بہترین تعلیم و تربیت کے لیے والدین اور اساتذہ کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔” انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو وقت کی پابندی کے ساتھ اسکول بھیجیں، مکمل اسکول یونیفارم کا اہتمام کریں اور روزانہ ان کی تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے رہیں تاکہ ان کی تعلیمی ترقی کا سفر مسلسل جاری رہے۔میٹنگ کی نظامت ظہیر سر نے عمدگی کے ساتھ انجام دی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں صدیقی محمد فضل سر، خان کوثر میڈم، اسلم سر، رامیشور گاڈیڈے سر سمیت تمام اساتذہ و غیر تدریسی عملے نے بھرپور تعاون کیا۔آخر میں تمام سرپرستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ والدین اور اساتذہ کے مشترکہ تعاون سے طلبہ تعلیمی، اخلاقی اور عملی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کریں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے