कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کارنجہ لاڈ میں عیدالاضحیٰ جوش و خروش اور پُرامن ماحول میں منائی گئی

ملکاپور :31 /مئی (محمد احسان سر ) ملی جانکاری کے مطابق ضلع واشم کے تاریخی شہر کارنجہ لاڈ میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت، جوش و خروش اور پُرامن ماحول میں منائی گئی۔ صبح سویرے شہر کی عیدگاہ اور مختلف مساجد میں مسلمانوں نے عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی اور ملک و ملت کی سلامتی، امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں. اس موقع پر لوگوں نے ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد پیش کی اور بھائی چارے، محبت اور اخوت کے جذبات کا اظہار کیا. شہر بھر میں عید کی خوشیاں دیدنی رہیں اور گھروں میں خصوصی پکوانوں کا اہتمام کیا گیا. عیدالاضحیٰ کے موقع پر محکمہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مؤثر انتظامات کیے تھے. پولیس افسران اور اہلکاروں نے اپنی ذمہ داریاں مستعدی کے ساتھ انجام دیں، جس کے نتیجے میں پورے شہر میں عید کا تہوار مکمل امن و سکون کے ساتھ منایا گیا۔ عوام نے بھی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیا. اس موقع پر شہر کی سیاسی، سماجی، مذہبی اور تعلیمی شخصیات کے علاوہ مختلف تنظیموں کے ذمہ داران نے عوام سے ملاقاتیں کیں اور عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد پیش کی۔ مقررین نے اپنے پیغامات میں عیدالاضحیٰ کے جذبۂ ایثار، قربانی، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کے پیغام کو عام کرنے پر زور دیا. شہر کے معززین نے پرامن اور خوشگوار ماحول میں عید کے انعقاد پر عوام، پولیس اور انتظامیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اسی طرح باہمی اتحاد اور بھائی چارے کی فضا برقرار رہے گی.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے