कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول سیلو میں سیرتِ مصطفیٰ ﷺ اور بیسٹ ٹیچر ایوارڈ تقریب

سیلو: 13؍ستمبر ( محمد سرور شریف ضلع نامہ نگار)پربھنی ایجوکیشن سوسائٹی، پربھنی کے زیرِ انتظام ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول سیلو میں یومِ اساتذہ کے موقع پر سیرتِ مصطفیٰ ﷺ، سابق طلبہ و طالبات کے اعزاز اور بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کی ایک پروقار، منفرد اور یادگار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام میں اسکول سے فارغ ہونے والے ان طلبہ و طالبات کا خصوصی استقبال کیا گیا جنہوں نے اعلیٰ تعلیم کے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس موقع پر اسکول کے محنتی اور فعال اساتذہ کو بھی ان کی گراں قدر تعلیمی خدمات کے اعتراف میں شال، ہار، سرٹیفیکیٹ اور مومنٹو پیش کرکے خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔تقریب کا آغاز جماعت ہفتم کے طالب علم انس خورشید شیخ کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ اس کا ترجمہ شاہ عالم نے پیش کیا۔ جماعت ششم کی طالبہ عائشہ قمر چاؤش نے حمدِ باری تعالیٰ پیش کی، جس کے بعد جماعت ہفتم کی طالبہ شافعہ الطاف نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت و محبت کے ساتھ ہدیۂ نعت پیش کیا۔تقریب کی صدارت مدینہ مسجد کے خطیب و امام مولانا محمد رئیس قاسمی نے کی، جبکہ پربھنی سے تشریف لائے غلام محمد حسین سر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ اس موقع پر اسحاق مامو، جلیل صاحب، راحت بینک سیلو کے منیجر کلیم صاحب، صدرِ ضلع بیلدار سماج سیوا سنگھ، شیلیجہ اردو اسکول سیلو کے صدر مدرس عرفان سر، سید جیلانی صاحب، مظہر خان صاحب، منیر سر اور سابق صدر مدرس سمیت دیگر معززین موجود تھے۔ مہمانانِ گرامی کی گل پوشی صدر مدرس محمد عبدالعلیم صوفی کی جانب سے کی گئی۔پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے صدر مدرس محمد عبدالعلیم صوفی نے کہا کہ ایک معلم کی ذمہ داری صرف طلبہ کو نصابی تعلیم فراہم کرنا نہیں بلکہ ان میں علم کی اہمیت، والدین سے حسنِ سلوک، اساتذہ کا احترام اور معاشرتی ذمہ داریوں کا شعور پیدا کرنا بھی ہے۔ ایک کامیاب معلم وہی ہے جو اپنے فرائضِ منصبی کو ایمانداری، اخلاص اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دے اور اپنی خدمات کے ذریعے طلبہ کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرے۔پروگرام میں جماعت اول تا ہفتم کے طلبہ و طالبات نے اردو، مراٹھی اور انگریزی تینوں زبانوں میں سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر نہایت مؤثر، معلوماتی اور دلچسپ انداز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ طلبہ کی جانب سے پیش کیے گئے سیرتی پروگرام نے حاضرین کو بے حد متاثر کیا اور اسکول کے تعلیمی و تربیتی ماحول کی عکاسی کی۔تقریب کا ایک اہم اور قابلِ تحسین پہلو اسکول کے سابق طلبہ و طالبات کی تعلیمی کامیابیوں کا اعتراف تھا۔ ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول سیلو کی سابق طالبہ سیدہ عائشہ سید جیلانی کو اس سال ایم بی بی ایس کورس میں داخلہ حاصل کرنے پر خصوصی طور پر اعزاز سے نوازا گیا، جبکہ ان کے سرپرست کا بھی استقبال کیا گیا۔ اسی طرح سابق طالبہ مریم جہاں مظہر خان کو عالمہ کا کورس مکمل کرنے پر، جبکہ راہن فاطمہ مظہر خان کو ڈی ایم ایل ٹی کورس مکمل کرنے پر ان کے سرپرستوں سمیت اعزاز سے نوازا گیا۔ اسکول سے فارغ ہونے والے دیگر طلبہ و طالبات کی جانب سے بی یو ایم ایس، بی ایچ ایم ایس، انجینئرنگ اور ٹیچنگ جیسے مختلف شعبوں میں کامیابیاں حاصل کرنے پر بھی ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کے پروگرام کے بعد اسکول کے اساتذہ کی تعلیمی کارکردگی اور خدمات کا جائزہ لیتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو ’’بیسٹ ٹیچر‘‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ انہیں شال، ہار، سرٹیفیکیٹ اور مومنٹو پیش کرکے ان کی تعلیمی خدمات کو سراہا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے