कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر بشیر بدر : اردو ادب کا درخشاں ستارہ

از قلم : ڈاکٹر محمد ناصر باغبان

اردو ادب کا ایک اور عظیم خسارہ پہلے شاہ حسین نہری، فاروق سید اور اب ڈاکٹر بشیر بدر اردو کا درخشان ستارہ جو لفظوں میں زندگی، محبت اور انسانیت کی خوشبو بھرتا رہا، آج خاموش ہو گیا۔ ڈاکٹر بشیر بدر صاحب کا انتقال شاعری کے ایک عہد کا خاتمہ اور ہمارے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان کے لیے اقبال کا یہ شعر یاد آتا ہے۔
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
بشیر بدر جدید اردو غزل کے سب سے مقبول اور بااثر شاعروں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا اصل نام سید محمد بشیر تھا۔ وہ 15 فروری 1935ء کو بھارت کے اتر پردیش، ایودھیا میں پیدا ہوئے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔
ان کی شاعری کی خاص بات سادہ زبان، گہرا احساس، محبت، جدائی اور انسانی رشتوں کی نزاکت ہے۔ بشیر بدر جدید اردو غزل کے اُن عظیم شاعروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے سادہ زبان، گہرے احساسات اور دل کو چھو لینے والے انداز سے اردو شاعری کو نئی پہچان دی۔ یہی وجہ ہے کہ اُن کے اشعار خواص کے ساتھ عوام میں بھی بے حد مقبول ہوئے۔ ڈاکٹر بشیربدر کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ انہوں نے مشکل الفاظ کی بجائے روزمرہ کی زبان میں ایسی غزلیں کہیں جو ہر دل تک پہنچ گئیں۔ ان کے کئی اشعار عام زبان میں ہیں، مثلاً:
لوگ ٹوٹ جاتے ہیں ایک گھر بنانے میں
تم ترس نہیں کھاتے بستیاں جلانے میں

کچھ تو مجبوریاں رہی ہوں گی
یوں کوئی بے وفا نہیں ہوتا

دشمنی جم کر کرو لیکن یہ گنجائش رہے
جب کبھی ہم دوست ہوجائیں توشرمندہ نہ ہوں

ہر دھڑکتے پتھر کو لوگ دل سمجھتے ہیں
عمریں بیت جاتی ہیں دل کو دل بنانے میں
ڈاکٹر بشیر بدر کو 1999ء میں ادب کے میدان میں نمایاں خدمات پر پدم شری اور ساہتیہ اکادمی ایوارڈ، سمیت کئی اعزازات سے نوازا گیا۔
آج بھی بشیر بدر کی غزلیں محبت کرنے والوں، ادب کے شائقین اور مشاعروں کی دنیا میں زندہ ہیں اور اُن کا نام جدید اردو غزل کا روشن باب سمجھا جاتا ہے۔ ڈاکٹربشیر بدر کی طویل علالت کے بعد مدھیہ پردیش کے بھوپال سے 28 مئی 2026ء کو ٩١ برس کی عمر میں انتقال کی خبر سامنے آئی جس پر عالمی ادبی حلقوں، شاعروں، دانشوروں اور اردو ادب کے چاہنے والوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔آپ نے اپنی یادوں کے اجالے ہمیشہ کے لیے اپنی شاعری میں ہمارے ساتھ چھوڑ دیے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے