कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈائریکٹر مہیش پالکر سے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے وفد کی اہم ملاقات

پونہ: 6ستمبر ( نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی )اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے وفد نے محکمۂ تعلیم (ثانوی) کے ڈائریکٹر مہیش پالکر سے پونہ میں تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد کی قیادت میں اہم ملاقات کی اور اساتذہ و طلبہ سے متعلق مختلف اہم مسائل اور مطالبات پیش کیے۔وفد میں تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد، ریاستی جوائنٹ سکریٹری (ہائی اسکول) ڈاکٹر معین الدین منیار اور پونہ ضلع سکریٹری سفیان شیخ شامل تھے۔ساجد نثار احمد نے مجوزہ نئی سنچ مانیتا نافذ نہ کرنے، موجودہ اصول و ضوابط برقرار رکھنے، طلبہ کی تعداد کے تناسب سے اساتذہ کی آسامیاں منظور کرنے، اقلیتی ہائی اسکولوں اور جونیئر کالجوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے، UDISE+ میں عمر کے لحاظ سے داخل ہونے والے بچوں کے لیے نئے اندراج کی سہولت دوبارہ شروع کرنے اور ہائی اسکول اساتذہ کے مختلف زیرِ التوا مسائل فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔اس کے علاوہ یکم نومبر 2005 سے قبل مقرر کیے گئے اہل اساتذہ کے پنشن سے متعلق مسائل دور کرنے اور تمام اہل اساتذہ کو پرانے پنشن نظام کا فائدہ فراہم کرنے کا بھی پرزور مطالبہ کیا گیا،ڈائریکٹر مہیش پالکر نے وفد کے تمام مطالبات کو مثبت انداز میں سنتے ہوئے متعلقہ مسائل پر ضروری کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کی سطح پر زیرِ غور معاملات کے لیے ضروری کاغذی کارروائی اور مؤثر پیروی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی جانب سے کہا گیا کہ اردو ذریعۂ تعلیم کے تحفظ، اساتذہ کے حقوق اور طلبہ کے تعلیمی مفاد کے لیے تنظیم کی جدوجہد آئندہ بھی مسلسل جاری رہے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے