कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پوتر پورٹل! اساتذہ کی خالی آسامیاں رہنے باوجود اپلوڈ نا کرنے والی انتظامیہ خطاکار: کمشنر سچندر پرتاپ سنگھ

اردو میڈیم کنورٹیڈ راؤنڈ کی کاروائی شروع،اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ

پونہ:5؍ستمبر (نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی) پوتر پورٹل میں ممبئی کارپوریشن، مالیگاؤں،سمیت 13 کارپوریشن،ہنگولی،ایوت محل،اورنگ آباد،بیڑ،پربھنی،جالنہ،سمیت 20ضلع پریشد، نیز 15 سے زائد نگر پالیکا نے اردو میڈیم خالی آسامیاں کی معلومات جان بوجھ کر پورٹل پر اپلوڈ نہیں کرنے سے اردو میڈیم کی صرف 970 جگہ ٹیچر بھرتی کے لئے بتائی گئی،یہ ناانصافی کے خلاف و ٹیچر بھرتی مرحلہ دو میں زیادہ سے زیادہ اردو میڈیم خالی آسامیاں اپلوڈ کرانے کے لیے، نیز اردو میڈیم کنورٹیڈ راؤنڈ شروع کرانے کے لیے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 بتاریخ 4 ستمبر 2026 کو ایجوکیشن کمیشنر سچندر پرتاپ سنگھ، پریکشا پریشد کمشنر مہیش چوتھے سے تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد کی قیادت میں ملاقات کی۔میٹنگ میں ریاستی جوائنٹ سکریٹری معین الدین منیار، پونہ سکریٹری سفیان شیخ موجود تھے،ساجد نثار احمد نے 633 اُردو آسامیاں اوپن میں کنورٹ کرنے کا مطالبہ کیا،جس پر کمشنر سچندر پرتاپ سنگھ نے کہا کہ اُردو میڈیم کی خالی رہ گئی 633 پسماندہ طبقات کی آسامیوں کو پسماندہ طبقات امیدوار نہیں ملنے کی وجہ سے جنرل کیٹیگری اوپن میں کنورٹ کریں گیں، یہ گورنمنٹ کے قاعدے میں بھی ہے، جلد از جلد، ہاریزنٹل راؤنڈ،اردو میڈیم کنورٹ ٹو اوپن راؤنڈ شروع کیا جائے گا، کمشنر سچندر پرتاپ سنگھ نے کہا سابق فوجیوں اور جز وقتی کارکنوں کے لیے متوازی ریزرویشن میں بالترتیب 2,760 اور 1,760 نشستیں امیدواروں کی کمی کی وجہ سے خالی رہیں۔ ان سیٹوں کو پُر کرنے کے لیے کنورٹڈ راؤنڈ کرانے کا شروع کیا جا رہا ہے،نیز ساجد نثار نے کمشنر سے اردو میڈیم صرف 970 آسامیاں اپلوڈ کرکے اُردو میڈیم امیدواروں کے ساتھ نا انصافی کو اجاگر کیا، تفصیلات بتائی جس پرکمشنر سچندر پرتاپ سنگھ نے کہا کہ ضلع پریشد، کارپوریشن، نگر پالیکا کا آسامیاں خالی رہ کر بھی اپلوڈ نہیں کرنا افسوس ناک بات، متعلقہ خود مختار اداروں کو تنبیہ دی جائے گی،نیز سینڈ فیز میں زیادہ خالی آسامیاں اپلوڈ کرانے کے لیے احکامات جاری کیے جائیں گے،نیز تنظیم نے 55,60 کے معاملے میں سپریم کورٹ سے کیس جیت کر ائے امیدواروں کو منتخبی کی لسٹ جاری کرنے کے مطالبہ پر فوراً کاروائی کرتے ہوئے لسٹ جاری کر دی گئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے