कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

واپسی

از قلم : عارف محمد خان، جلگاؤں

گھر کا دروازہ کھلا تو سب نے گلے لگا کر کہا، "حاجی صاحب آ گئے!”
اس نے مسکرا کر زمزم کی بوتلیں رکھ دیں، کھجوریں تقسیم کر دیں، تصویریں دکھا دیں۔ محفل ختم ہوئی تو رات کے آخری پہر وہ تنہا بیٹھا اپنے دل کو ٹٹولنے لگا۔
دل نے آہستہ سے پوچھا، "طواف تو کر آئے، مگر کیا اب بھی اپنے گرد ہی گھومو گے؟ عرفات میں روئے تھے، کیا اب بھی گناہ پر آنسو نکلیں گے؟ جمرات میں شیطان کو کنکریاں ماریں، مگر کل غصہ آئے گا تو نفس کو بھی مار سکو گے؟”
وہ خاموش رہا۔
صبح ناشتے کی میز پر معمولی سی بات پر بیٹا الجھ پڑا۔ زبان تلخ ہونے کو تھی کہ مکہ کی گلیاں یاد آ گئیں۔ اس نے پانی کا گھونٹ لیا، مسکرا کر کہا، "کوئی بات نہیں۔”
اسی لمحے اسے محسوس ہوا کہ شاید اس کا اصل حج آج شروع ہوا ہے۔
اس نے جان لیا کہ کعبہ پیچھے رہ گیا ہے، مگر کعبے کا رب اس کے ساتھ چل رہا ہے۔ اب ہر نرم لہجہ ایک طواف ہے، ہر معاف کر دینا ایک قربانی ہے، ہر برائی سے رک جانا شیطان پر ایک نئی کنکری ہے۔
لوگ اسے حاجی کہتے رہے، مگر وہ اپنے آپ سے صرف ایک سوال کرتا رہا:
"میں مکہ سے زمزم لایا ہوں یا نیا دل؟”
اور اس سوال کا جواب اس کی زبان، اس کے اخلاق اور اس کی روزمرہ زندگی نے دینا تھا۔ تبھی ثابت ہونا تھا کہ وہ حج کر کے آیا نہیں، بلکہ حج اس کے اندر اتر گیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے