कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نَمیرہ ایڈوکیٹ پرویز خان نے ریاستی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی

ہونہار طلبہ و اساتذہ کا شاندار اعزاز

ملکاپور :2/ ستمبر (محمد احسان سر ) موصولہ اطلاعات کے مطابق کارنجہ کے اے۔ ایچ۔ صدیق انگلش اسکول میں 15 اگست کو یومِ آزادی نہایت جوش و خروش اور ملی جذبے کے ساتھ منایا گئی . اس موقع پر انڈین ٹیلنٹ اولمپیاڈ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ کے ساتھ ساتھ اسکول کی تعلیمی ترقی میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کا بھی خصوصی طور پر اعزاز کیا گیا. اس موقع پر اسکول کے ڈائریکٹر الطاف محمد کے ہاتھوں مستحق و ہونہار طلبہ میں میڈلس، انعامات اور اسکالرشپ تقسیم کی گئیں۔ اسی سلسلے میں کارنجہ لاڈ و امراوتی کے معروف وکیل ایڈوکیٹ پرویز خان کی دختر اور جماعت سوم کی طالبہ نَمیرہ خان نے سائنس کے مضمون میں ریاستی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرکے شاندار کامیابی حاصل کی. اس نمایاں کامیابی پر انہیں 1,200 روپے کی اسکالرشپ، میڈل اور انعام سے نوازا گیا. نَمیرہ خان کی اس کامیابی سے نہ صرف ان کے والدین بلکہ پورے اسکول کا نام بھی روشن ہوا. تقریب کے دوران اسکول کی تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے اساتذہ کو بھی بہترین استاد ایوارڈ سے نواز کر ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا. جبکہ بہترین صدرِ مدرسہ (ہیڈ ماسٹر) ایوارڈ سے محترمہ نازیہ اختر کو سرفراز کیا گیا. بہترین استاد ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ میں امان شاہ، محمد اسحاق، مرزا رضوان بیگ، محمد عتیق، متین خان، مرزا خالد بیگ، حسین شاہ، آصف کالے پیروے، عاصِر سلیق خان اور محترمہ شبنم پیارے والے شامل ہیں. اس موقع پر دیگر ہونہار طلبہ و اساتذہ کو بھی ان کی نمایاں کارکردگی پر انعامات اور اعزازات سے نوازا گیا۔ اسکول انتظامیہ کی جانب سے تمام ایوارڈ یافتہ طلبہ و اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل اور مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے