कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں ایس ڈی پی آئی کی جانب سے کیڈر کنونشن اور ضلع ورکنگ کمیٹی میٹنگ کا انعقاد

ناندیڑ:26؍مئی ( راست)  Social Democratic Party of India (SDPI) کی جانب سے آج ناندیڑ میں ایک اہم کیڈر کنونشن اور ضلع ورکنگ کمیٹی میٹنگ منعقد کی گئی۔ ایس ڈی پی آئی ایک سیکولر سیاسی پارٹی ہے جو ملک بھر میں سرگرمِ عمل ہے اور گزشتہ کئی برسوں سے ناندیڑ میں سیاسی و سماجی میدان میں عوامی مسائل کے حل اورحصولِ انصاف کے لیے کام کر رہی ہے۔آج 26 مئی کو ایس ڈی پی آئی کے نیشنل ورکنگ کمیٹی ممبر اور مہاراشٹر اسٹیٹ انچارج Abdul Hannan ناندیڑ تشریف لائے، جن کی صدارت و رہنمائی میں کیڈر کنونشن اور ضلع ورکنگ کمیٹی میٹنگ منعقد ہوئی۔صبح 12 بجے کیڈر کنونشن کا آغاز ہوا جس میں پارٹی کے تمام کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بنگلور، کرناٹک سے تشریف لائے عبدالحنان صاحب نے موجودہ ملکی حالات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور اس بات کو واضح کیا کہ آج کے حالات میں SDPI کیوں ضروری ہے۔ انہوں نے کارکنان کو لگن، محنت اور خلوص کے ساتھ عوامی خدمت انجام دینے کی تلقین کی اور پارٹی کے نظریات کو گھر گھر پہنچانے پر زور دیا۔اس کے بعد ضلع ورکنگ کمیٹی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلع اور برانچ سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر اور عوام سے جڑے مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ خاص طور پر SIR کے معاملے پر سنجیدگی کے ساتھ تبادلۂ خیال ہوا۔ اس موقع پر فیصلہ لیا گیا کہ SIR سے متعلق عوام کو ہر طرح کی معلومات فراہم کی جائیں گی اور پارٹی کی جانب سے ہیلپ ڈیسک کے ذریعے ہر ممکن مدد کی جائے گی۔اجلاس میں شہر میں صفائی ستھرائی، پانی، سڑکوں اور ڈرینج جیسے بنیادی مسائل پر بھی گفتگو ہوئی اور ان مسائل کو حل کرنے کے لیے مؤثر حکمتِ عملی تیار کرنے پر زور دیا گیا۔اس کے علاوہ 21 جون کو منائے جانے والے SDPI فارمیشن ڈے کے تعلق سے بھی تبادلۂ خیال کیا گیا کہ اسے کس طرح مؤثر انداز میں منایا جائے۔ ساتھ ہی “Join SDPI Campaign” کے بارے میں بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، جو 21 جون سے 21 جولائی تک چلائی جائے گی۔ اس مہم کے ذریعے نوجوانوں اور مختلف طبقاتِ عوام کو پارٹی سے جوڑنے اور پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کی حکمتِ عملی تیار کی گئی۔اس موقع پر ضلع ورکنگ کمیٹی میں نئے اراکین کو بھی شامل کیا گیا اور انہیں مختلف ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ پارٹی قائدین نے امید ظاہر کی کہ نئے ذمہ داران عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اٹھانے اور پارٹی کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔میٹنگ میں Ahmer Nadeem (ضلع صدر)، Syed Ziauddin Zuber (ضلع جنرل سیکریٹری)، Abdul Haseeb (ضلع جنرل سیکریٹری)، Mohammed Nazeer (ضلع سیکریٹری)، Mohammed Riyaz (ضلع خازن)، Abdul Hafeez (ضلع کمیٹی ممبر)، Akbar Khan، Mohammed Rafeeq، Aijaz Ahmed Shaikh (مہاراشٹر اسٹیٹ خازن) سمیت مختلف ڈپارٹمنٹس کے انچارج اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔اجلاس کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ آنے والے دنوں میں SDPI ناندیڑ میں مزید مضبوطی کے ساتھ عوامی مسائل کے حل، سماجی انصاف اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے میدانِ عمل میں سرگرم رہے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے