कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ جنوبی اسمبلی حلقہ میں SIR مہم کا 99 فیصد کام مکمل

ابتدائی ووٹر فہرست کی اشاعت آخری مرحلے میں

ناندیڑ: 3؍ اگست(نمائندہ اعتبار) ’’خصوصی جامع نظرِ ثانی‘‘ (Special Intensive Revision-SIR) مہم کے تحت ناندیڑ جنوبی اسمبلی حلقہ میں ابتدائی ووٹر فہرست کی تیاری کا کام آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ اب تک 99 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے، جبکہ صرف ایک ہزار 847 ووٹروں کا اندراج باقی ہے۔ توقع ہے کہ آئندہ تین دنوں میں یہ عمل سو فیصد مکمل ہو جائے گا۔ یہ اطلاع الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر و سب ڈویژنل آفیسر ڈاکٹر سچن کھلّال نے دی۔اس سلسلے میں آج (3 اگست) سب ڈویژنل آفیسر کے دفتر، ناندیڑ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور بی ایل اے-1 کی موجودگی میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شماریاتی فارموں کی تقسیم، بی ایل اوز کو موصول ہونے والے اور ڈیجیٹائز کیے گئے فارموں کی تفصیلات، ’’ناقابلِ وصول‘‘ (وفات یافتہ، منتقل شدہ، غیر حاضر، دوہرے اندراج وغیرہ) قرار دیے گئے ووٹروں کی معلومات، نیز مجوزہ نئے پولنگ مراکز کی پولنگ اسٹیشن وار فہرست پی ڈی ایف کی شکل میں فراہم کی گئی۔ڈاکٹر سچن کھلّال نے بتایا کہ ناندیڑ جنوبی اسمبلی حلقہ کے تمام 312 پولنگ بوتھوں میں شماریاتی فارموں کی تقسیم کا کام سو فیصد مکمل ہو چکا ہے، جبکہ فارموں کی ڈیجیٹائزیشن کا 78 فیصد مرحلہ بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ مجموعی عمل میں 99 فیصد پیش رفت ہو چکی ہے اور ابتدائی ووٹر فہرست کی اشاعت کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہیں۔انہوں نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے اپیل کی کہ ’’ناقابلِ وصول‘‘ کے زمرے میں درج ووٹروں کے شماریاتی فارم متعلقہ بی ایل اوز تک پہنچانے کے لیے خصوصی کوششیں کی جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جن ووٹروں نے مقررہ مدت میں شماریاتی فارم جمع نہیں کرائے یا جن کے فارم ’’ناقابلِ وصول‘‘ کے طور پر درج کیے گئے ہیں، ان کے نام 17 اگست 2026 ءکو شائع ہونے والی ابتدائی ووٹر فہرست میں شامل نہیں ہوں گے۔ ایسے ووٹروں کو حتمی ووٹر فہرست میں نام شامل کرانے کے لیے مطلوبہ ثبوت اور دستاویزات پیش کرنا ہوں گی۔ڈاکٹر کھلّال نے کہا کہ ’’خصوصی جامع نظرِ ثانی‘‘ (SIR) مہم کا بظاہر مشکل دکھائی دینے والا مرحلہ بوتھ لیول افسران (BLOs)، سپروائزرس، اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن افسران، مختلف سیاسی جماعتوں کے بی ایل ایز اور نمائندوں کے باہمی تعاون سے کامیابی کے ساتھ تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے اس موقع پر تمام متعلقہ افسران، ملازمین اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو مبارکباد بھی پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے