कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

موئید المسلمین پرائمری اسکول میں بلڈ گروپ ٹیسٹنگ اور ڈینٹل چیک اپ کیمپ کا کامیاب انعقاد

پربھنی:21؍جولائی ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف)دی میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن، پربھنی کے زیرِ انتظام موئید المسلمین پرائمری اسکول، کچی بازار، پربھنی میں اسکول کی سالانہ منصوبہ بندی کے تحت جاری اسٹوڈنٹ ہیلتھ اویئرنیس پروگرام کے تحت مورخہ 20 اور 21 جولائی 2026 کو دو روزہ بلڈ گروپ ٹیسٹنگ اور ڈینٹل چیک اپ کیمپ کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔طلبہ کی صحت، تندرستی اور جسمانی نشوونما کو یقینی بنانے کے مقصد سے ترتیب دیے گئے اس جامع پروگرام کے تحت حاجی اشرف پاڈیلا اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر کے تعاون سے طلبہ کے بلڈ گروپ کی جانچ کی گئی اور ان کا ابتدائی صحت ریکارڈ مرتب کیا گیا۔ اسی طرح ڈاکٹر پرفل پاٹل ڈینٹل کالج کے اشتراک سے طلبہ کے دانتوں کا معائنہ (ڈینٹل چیک اپ) بھی انجام دیا گیا، جس میں ماہرِ دندان کے ڈاکٹروں نے بچوں کے دانتوں کی جانچ کی اور صفائی، مناسب نگہداشت اور منہ کی صحت کے بارے میں مفید رہنمائی فراہم کی۔اس موقع پر دی میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن، پربھنی کے سیکریٹری جناب خمیسہ غلام محمد مِٹھو صاحب اور صدر مدرس محمد خالد عبدالحفیظ نے کیمپ کا دورہ کیا، پورا جائزہ لیا اور اس اہم صحت بخش اقدام کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طلبہ کی معیاری تعلیم کے ساتھ ان کی جسمانی صحت اور فلاح و بہبود بھی ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اسکول کی انتظامیہ کی جانب سے حاجی اشرف پاڈیلا اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر اور ڈاکٹر پرفل پاٹل ڈینٹل کالج کے ذمہ داران، ڈاکٹروں، لیکچررز، طلبہ اور تمام معاونین کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا، جن کے تعاون سے یہ دو روزہ ہیلتھ کیمپ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ انتظامیہ نے آئندہ بھی طلبہ کی صحت و فلاح کے لیے ایسے مفید اور بامقصد پروگراموں کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔اس دو روزہ ہیلتھ اویئرنیس کیمپ کو کامیاب بنانے میں صدر مدرس محمد خالد عبدالحفیظ صاحب کی نگرانی میں تعلیم کے چار ستونوں کے ذمہ داران، پروگرام کے انچارج ذاکر خان سر، تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملے نے بھرپور محنت کی۔اس طرح کا پریس نوٹ شعبۂ نشر و اشاعت، موئید المسلمین پرائمری اسکول کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے