कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ممبئی میں محکمۂ اسکولی تعلیم اور اساتذہ کی تنظیموں کا اہم اجلاس

اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی شرکت، اردو تعلیمی مسائل پر اہم مطالبات پیش

ممبئی:7؍ستمبر( نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی) 7 ستمبر 2026 ریاست مہاراشٹر منظور شدہ اساتذہ و غیر تدریسی ملازمین کی تنظیموں کا ایک اہم اجلاس 7 ستمبر کو ممبئی میں وزیرِ اسکولی تعلیم جناب دادا جی بھُسے کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمۂ اسکولی تعلیم کے سکریٹری رنجیت سنگھ دیول، ڈائریکٹرِ تعلیم سچندر پرتاپ سنگھ، اراکینِ اسمبلی وکرم کالے، دنیانیشور مہاترے، اسگاؤکر کے علاوہ صدر و عہدیدارانِ انجمنِ سرپرستانِ مدارس،اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ،گزٹیڈ افسران کی تنظیم، مختلف اساتذہ تنظیموں، جونیئر کالج تنظیموں اور دیگر تنظیموں کے نمائندگان شریک ہوئے ،میٹنگ میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138کے بانی ساجد نثار احمد نے اقلیتی اور اردو ذریعۂ تعلیم کے طلبہ، اساتذہ اور مدارس کے مختلف زیرِ التوا مسائل کو مؤثر انداز میں حکومت کے سامنے پیش کیا اور اہم مطالبات پیش کیے۔اردو ذریعۂ تعلیم کے لیے اہم اعلانات ،اساتذہ کی بھرتی کے سلسلے میں پاویتر پورٹل پر ممبئی میونسپل کارپوریشن، ضلع پریشد، میونسپل کونسل اور دیگر مقامی خود اختیاری اداروں کی جانب سے اردو ذریعۂ تعلیم کی خالی تدریسی آسامیوں کو فوری طور پر درج کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو سخت ہدایات جاری کرنے کا یقین دلایا گیا،اسی طرح اردو ذریعۂ تعلیم کی دستیاب آسامیوں کے لیے تبدیلی/کھلا مرحلہ راؤنڈ منعقد کرنے کے سلسلے میں بھی مثبت فیصلہ کیا گیا،اقلیتی مدارس میں ’’جہاں طلبہ، وہاں استاد‘‘ کے اصول کے تحت تدریسی عہدے منظور کرنے کے سلسلے میں حکومت نے مثبت موقف اختیار کیا،جماعت نہم اور دہم میں ہر ۱۰ طلبہ پر ایک استاد کی منظوری کے موجودہ فیصلے کو مزید دو سال تک برقرار رکھنے کے سلسلے میں بھی مثبت کارروائی کا یقین دلایا گیا۔اردو ذریعۂ تعلیم کے اقلیتی مدارس میں جماعت یازدہم اور دوازدہم کے طلبہ کے لیے تمام مضامین کی درسی کتابیں فراہم کرنے کا بھی یقین دلایا گیا۔ اس کے علاوہ اقلیتی مدارس کے لیے علحیدہ نصاب و عملہ منظوری کے اصول مرتب کرنے کے معاملے میں معلومات حاصل کرکے مناسب فیصلہ کرنے کی بات کہی گئی۔ٹی ای ٹی کے معاملے میں برسرِ خدمت اساتذہ کے حق میں مثبت موقف،ٹی ای ٹی امتحان کے سلسلے میں برسرِ خدمت اساتذہ کے مفادات کے تحفظ کے لیے مناسب فیصلہ کیے جانے کا پُرزور مطالبہ تنظیموں کی جانب سے پیش کیا گیا۔اس سلسلے میں ریاست تلنگانہ کی طرز پر برسرِ خدمت اساتذہ کو راحت فراہم کرنے والا مناسب فیصلہ کرنے کے لیے حکومت مثبت ہے، اس بات کی یقین دہانی وزیرِ اسکولی تعلیم جناب دادا جی بھُسے نے کرائی۔اجلاس میں شالارتھ آے ڈی نمبر جاری کرنے کے معاملے میں مثبت فیصلہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اسی طرح پیون اور دیگر غیر تدریسی ملازمین کے اعزازیہ میں اضافہ کرنے کے سلسلے میں بھی مثبت کارروائی کا یقین دلایا گیا،۱۰-۲۰-۳۰ ترقیاتی منصوبہ نافذ کرنے کے لیے محکمۂ اسکولی تعلیم کی جانب سے ایک مرتبہ پھر محکمۂ مالیات کو تجویز روانہ کی جائے گی اور متعلقہ معاملہ آخری مرحلے میں ہونے کی اطلاع دی گئی۔اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی ساجد نثار احمد نےاساتذہ کی تنخواہوں اور امدادی رقم میں اضافہ نیز ہر ماہ کی یکم تاریخ کو تنخواہ ادا کرنے کے لیے متعلقہ ضلعی تعلیمی افسران اور چیف ایگزیکٹو افسران کو ضروری ہدایات جاری کرنے کی بات وزیرِ اسکولی تعلیم سے کہی، پرانی پینشن اسکیم کے سلسلے میں عدالت کا جو بھی فیصلہ ہوگا، حکومت اسے تسلیم کرے گی، یہ موقف بھی اجلاس میں واضح کیا گیا،مقامی خود اختیاری اداروں کے زیرِ انتظام مدارس میں ۱۰۰ طلبہ کی تعداد پر صدر مدرس کا عہدہ منظور کرنے کے سلسلے میں علیحدہ اجلاس منعقد کرکے مثبت فیصلہ کرنے کا یقین وزیرِ اسکولی تعلیم دادا جی بھُسے نے دلایا۔اسی طرح بعض مقامی اداروں کے مدارس میں طلبہ کے پاس آدھار کارڈ نہ ہونے کے مسئلے پر بھی مثبت فیصلہ کرنے کی یقین دہانی محکمۂ اسکولی تعلیم کے سکریٹری رنجیت سنگھ دیول نے کرائی۔ساجد نثار نے مدارس سے بار بار معلومات طلب کیے جانے کے معاملے پر بھی سخت موقف اختیار کیا۔ اگر معلومات طلب کرنے کی مقررہ تاریخ ہفتہ ہو تو متعلقہ معلومات ہفتہ ہی کے دن طلب کیے جانے کے سلسلے میں تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرنے والا خط فوری طور پر جاری کرنے کی یقین دہانی وزیرِ اسکولی تعلیم نے کرائی۔اسی طرح مکان کرایہ بھتہ اور صدر مقام پر قیام کا آپس میں کوئی تعلق نہ ہونے کے باوجود حقِ معلومات کے ذریعے اساتذہ کو ہراساں کیے جانے کے واقعات کو روکنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کرنے کا بھی یقین دلایا گیا۔ہر تعلیمی مرکز پر تعلیمی معلومات جمع کرنے اور فراہم کرنے کے لیے ایک اعداد و شمار مرتب کرنے والا ملازم مقرر کرنے کا مطالبہ بھی تنظیموں کی جانب سے کیا گیا، جس پر مناسب فیصلہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔اسکولوں کے احاطے، بیت الخلاء اور پیشاب خانوں کی صفائی کے لیے گرام پنچایت کے ذریعے مدارس کو ضروری تعاون فراہم کرنے کے سلسلے میں بھی مثبت فیصلہ کرنے کی بات کہی گئی۔اس کے علاوہ مفت درسی کتب، یونیفارم، امدادی رقم میں اضافہ، غیر تدریسی ملازمین کے زیرِ التوا مسائل، ٹی ای ٹی کی لازمی شرط، ۲۰ فیصد امدادی رقم، ایس آئی آر، بی ایل او اور مردم شماری جیسے غیر تدریسی کاموں سے اساتذہ کو راحت فراہم کرنے سمیت مختلف مطالبات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ساج نثار احمد نے،بی ایل او، سے نجات کا معاملہ اٹھایا،بستی مدارس کے اساتذہ کو قدیم پنشن اسکیم کا فائدہ دینے کے لیے علیحدہ اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اسی طرح تعلیمی خدمت گار کی مدت کار کم کرنے کے معاملے میں بھی حکومت مثبت موقف رکھتی ہے، یہ بات اجلاس میں واضح کی گئی۔اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی ساجد نثار احمد نے اجلاس میں اردو ذریعۂ تعلیم کے ساتھ ساتھ ریاست کے تمام اساتذہ کے مختلف مسائل کو مؤثر انداز میں پیش کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام زیرِ التوا مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔اجلاس میں تنظیموں کی جانب سے پیش کیے گئے مختلف مطالبات پر حکومت کی جانب سے مثبت موقف اختیار کیے جانے کے باعث اردو ذریعۂ تعلیم کے اساتذہ، طلبہ اور مدارس کے مسائل کے حل کی سمت میں آج کا اجلاس نہایت اہم ثابت ہوا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے