कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملت کیمپس آکولہ میں سیرت النبی ﷺکے موقع پر نعت و تقریری مقابلے منعقد

_اکولہ:3؍ستمبر (نمائندہ)سیرت النبی ﷺکے موقع پرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طرز زندگی کو اجاگر کرنے کے مقصد سے حاجی نگر اکوٹ فائل میں واقع ملت تعلیمی کیمپس میں ادارے کے سی ای او سرفراز نواز خان کی رہنمائی میں نعت و تقریری مقابلہ کا انعقاد انتہائی عقیدت و احترام سے کیا گیا۔ پرنسپل مبین الرحمان کی زیر صدارت ہونے والے اس پروگرام میں ادارے کے قانونی مشیر ایڈووکیٹ ربیع احمد خان، صدر معلم کوثر جہاں، حاجی عبدالقادر ٹھیکیدار، سابق پولیس افسر سید متین، سابق معلم اعجاز خان، عبدالسلام، محمد افسر، اشتیاق حسین، نعمت علی، شاہینہ تبسم، سید سہیل علی، سید مظہر،محمد شکیل، نعمان عابد، انیق ارشد، شمائلہ انجم، خورشید علی، اور دیگر معززین موجود تھے۔پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد نرسری سے لے کر بارہویں جماعت تک کے طلباء نے نعت اور تقاریر سے حاضرین کو مسحور کر دیا۔ طلباء نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایمانداری، امن پسند طبیعت، انصاف اور انسانیت کی خدمت پر روشنی ڈالی۔اپنے صدارتی خطاب میں پرنسپل مبین الرحمان نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پوری انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر پوری طرح عمل پیرا ہو جائیں ، تب ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں، ایسے مقابلے بچوں میں دین سے محبت اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر عمل کرنے کی ترغیب پیدا کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے مذہبی پروگرام بچوں کے اخلاق کو بہتر بناتے ہیں۔پروگرام کے آخر میں کامیاب طلباء کو انعامات اور اسناد کے ساتھ حوصلہ افزائی کی گئی اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔پروگرام کی نظامت معلمہ مہناز علی نے اور شکریہ پرنسپل کوثر جہاں نے ادا کیا۔ پرائمری، اپر پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری سکولوں کے تمام اساتذہ، اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے