कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ضلع یوتھ صدر کے عہدے پر ضرار احمد قریشی کی تقرری

داروہ | :6؍اگست (بشر قریشی )مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کے قومی صدر سلیم سارنگ کی ہدایت پر اور مہاراشٹر کے کارگزار صدر ڈاکٹر رضوان اللہ خان کے ہاتھوں داروہ کے معروف نوجوان سماجی کارکن ضرار احمد محمد افتخار قریشی کو مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن، ضلع یوتھ یوت مال کا صدر مقرر کیا گیا۔اس سے قبل ضرار احمد قریشی مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کے داروہ تعلقہ صدر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ تعلقہ صدر کے طور پر انہوں نے سماجی خدمت، تنظیمی استحکام، نوجوانوں کو تنظیم سے جوڑنے اور فلاحی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ انہی خدمات کے اعتراف میں تنظیمی قیادت نے انہیں ضلع یوتھ صدر کی اہم ذمہ داری سونپی ہے۔تقرری کے بعد ضرار احمد قریشی نے قومی صدر سلیم سارنگ اور مہاراشٹر کے کارگزار صدر ڈاکٹر رضوان اللہ خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ، "تنظیم نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، وہ میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ میں اس ذمہ داری کو دیانت داری، اخلاص اور پوری لگن کے ساتھ نبھاؤں گا اور نوجوانوں کو تنظیم سے جوڑتے ہوئے تعلیم، روزگار، سماجی ہم آہنگی اور رفاہِ عامہ کے میدان میں مزید مؤثر انداز میں کام کروں گا۔”ان کی اس تقرری پر تنظیم کے عہدیداران، کارکنان، دوست احباب اور مختلف سماجی و عوامی شخصیات نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ضلع یوت مال کے نوجوانوں کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے