कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدرسین اور نو منتخب صدر مدرسین کے اعزاز میں شاندار تہنیتی تقریب

پوسد :20؍جولائی(راست): آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن (AIITA) پوسد یونٹ کی جانب سے حال ہی میں سبکدوش ہونے والے صدر مدرسین و اساتذۂ کرام اور نو منتخب صدر مدرسین کے اعزاز میں ایک پُروقار تہنیتی و اعزازی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں تعلیمی میدان سے وابستہ شخصیات، اساتذہ اور ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔نشست کا آغاز عبدالحکیم صاحب کی پُرمغز تذکیر بالقرآن سے ہوا۔ اس کے بعد ناصر خان صاحب، یونٹ صدر آئیٹا پوسد نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے مہمانانِ کرام کا خیرمقدم کیا اور تقریب کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔اس موقع پر مقررِ خصوصی اسلم فیروز صاحب، نیشنل سیکریٹری آئیٹا نے اپنے خطاب میں کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں اور وہ اپنی اس عظیم ذمہ داری سے کبھی سبکدوش نہیں ہوتے بلکہ صرف ان کی ذمہ داریوں کی نوعیت تبدیل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اساتذہ اپنی علمی و سماجی خدمات کے ذریعے قوم کی ترقی اور اصلاح میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے تمام سبکدوش اساتذہ کی صحت و عافیت کے لیے دعا کی اور انہیں ایک بامقصد اور نظریاتی تنظیم آئیٹا کے ساتھ مل کر تعلیمی و اصلاحی میدان میں خدمات جاری رکھنے کی دعوت دی۔
تقریب میں درج ذیل سبکدوش صدر مدرسین و اساتذۂ کرام کی تہنیت و اعزاز افزائی کی گئی:
ضیاء الدین سر،
عبدالصمد سر،
سید سردار سر،
رضوان احمد سر،
مجاہد احمد سر،
رحمت خان سر،
عبدالسلیم سر،
علی یار خان سر،
عبدالحکیم سر
اسی طرح نو منتخب صدر مدرسین:
محمد مصدق سر،
مرزا ساجد بیگ سر،
سلیم خان سر،
فضل خان سر
کی بھی گلپوشی اور اعزاز کے ساتھ تہنیت پیش کی گئی۔
تقریب کے صدر محمد عتیق شیخ، صدر آئیٹا مہاراشٹر نے اپنے صدارتی خطاب میں سبکدوش صدر مدرسین، اساتذہ، نو منتخب صدر مدرسین اور معاون مدرسین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبکدوشی کے بعد یاسیت اور مایوسی کو اپنے اوپر ہرگز غالب نہ آنے دیں بلکہ اپنی صلاحیتوں کو تعلیم و تربیت کے نئے مشن کے لیے وقف کریں۔ انہوں نے نو منتخب صدر مدرسین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے معاون اساتذہ کی صلاحیتوں کا مؤثر استعمال کرتے ہوئے صالح معاشرے کی تعمیر میں قائدانہ کردار ادا کریں، جبکہ معاون مدرسین اپنے صدر مدرس کا بھرپور تعاون کریں تاکہ اسکول، سماج اور ملک کی ترقی کی راہیں مزید ہموار ہوں۔اس موقع پر تمام سبکدوش اساتذہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اگرچہ سرکاری ملازمت سے سبکدوش ہو چکے ہیں، لیکن تعلیم، اصلاحِ معاشرہ اور قوم کی خدمت کے اپنے مشن کو کبھی نہیں روکیں گے اور آئندہ بھی اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔نشست کا اختتام علی یار خان صاحب کی رقت آمیز دعا پر ہوا، جبکہ پوری تقریب کی نظامت ناصر خان سر نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دی۔تقریب کی کامیابی کے لیے آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن پوسد یونٹ کے سیکریٹری محسن احمد اور تمام اراکین نے بھرپور محنت اور بہترین انتظامات انجام دیے، جس پر شرکاء نے انہیں مبارکباد پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے