कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

محمد رفیع کی برسی پر "سریلی یادیں کراوکے آرکسٹرا” کا شاندار موسیقی پروگرام

فن کے شہنشاہ کو پیش کی گئی خراجِ عقیدت

ملکاپور: 3/ اگست ( محمد احسان سر ) برصغیر کے عظیم، مقبول اور پدم شری سے سرفراز لیجنڈری گلوکار محمد رفیع کی برسی کے موقع پر "سریلی یادیں کراوکے آرکسٹرا” کے زیرِ اہتمام 2 اگست 2026 کو شام 7 بجے مولانا ابوالکلام آزاد فنکشن ہال، اسکول نمبر 2، پارپیٹھ، ملکاپور میں ہندی فلمی نغموں پر مشتمل ایک یادگار اور پُروقار موسیقی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں رفیع صاحب کی لازوال فنی خدمات کو بھرپور انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا. تقریب میں ملکاپور شہر کی ممتاز سماجی، سیاسی اور عوامی شخصیات کے علاوہ محمد رفیع کے ہزاروں مداحوں میں سے بڑی تعداد نے شرکت کی. حاضرین نے رفیع صاحب کے لازوال نغموں سے محظوظ ہوتے ہوئے انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا. پروگرام کی صدارت سابق صدرِ بلدیہ شیام کمار راٹھی نے کی. اس موقع پر گجانن ٹھوکر، ڈاکٹر جی. او. جادھو، ونود کپلے، دلہ پہلوان، سابق کونسلر ایڈوکیٹ جاوید قریشی، جمیل خان جمعدار، دلیپ انگلے، سید اصغر اور کانگریس یوتھ ونگ کے نو منتخب شہر صدر شکیل پٹھان قریشی سمیت متعدد معزز شخصیات موجود تھیں.سریلی یادیں کراوکے آرکسٹرا” کے گلوکاروں نے محمد رفیع کے شہرۂ آفاق اور مقبول نغمے نہایت خوبصورتی اور دلنشیں انداز میں پیش کیے، جنہیں حاضرین نے بھرپور داد سے نوازا۔ پورا ہال رفیع صاحب کی یاد میں موسیقی کے سحر میں ڈوبا رہا اور سامعین نے ان کے فن اور آواز کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا. تقریب کی کامیابی میں ڈی کے گروپ کے داؤد خان (ڈی کے)، تنویر اسلم خان سر، رفیق ماسٹر، مقیم جمعدار، شوکت حسین، آصف خان، صمد خان، ناظم جمعدار، بڈھن شاہ، نعیم خان، اشعر خان، انیس صاحب، شیخ بلال اور دیگر معاونین کی انتھک محنت اور بہترین انتظامات کا نمایاں کردار رہا. شرکاء نے منتظمین کو کامیاب اور باوقار پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسی ادبی و ثقافتی تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے