कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مانورہ ضلع واشم میں نمازِ استسقاء کا اہتمام

بارگاہ الٰہی میں عاجزی و انکساری کے ساتھ رحمت و عافیت والی بارش کے لیے رقت آمیز اجتماعی دعا

از قلم: یوسف اقبال، مانورہ

مانورہ، ضلع واشم میں بارانِ رحمت اور خشک سالی کے خاتمے کے لیے سنتِ نبوی ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے نمازِ استسقاء کا اہتمام کیا گیا، اس یقین کے ساتھ کہ
تو وہ داتا ہے دینے کے لئے
در تیری رحمت کے ہیں ہر دم کھلے۔
11 ماہ ستمبر 2026 کو بستی سے باہر کھلے میدان میں نماز استسقاء ادا کی گئی اس نماز میں بوڑھوں، جوانوں اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
نمازِ استسقاء کے موقع پر تمام شرکاء نے انتہائی عاجزی و انکساری کے ساتھ اپنے گناہوں پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں توبہ و استغفار کیا اور رحمت و برکت والی بارش کے لیے اشکبار آنکھوں سے دعائیں مانگیں۔ اس موقع پر مانورہ کے مختلف مساجد کے ائمہ، حفاظ، علماء اور شہر کے تاجر، عاجر، زراعت کرنے والے، ملازمین اور معززین بھی موجود تھے۔
جن میں مولانا سید شاکر بخاری، امام و خطیب جامع مسجد (مرکز) و صدر دینی تعلیمی بورڈ جمعیت علماء مانورہ تحصیل ،مولانا سید شاکربخاری نے نمازِ استسقاء پڑھا کر خطبہ دیا اور نماز استسقاء کی اہمیت اور اس کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خشکی اور تری میں فساد اور مختلف قسم کی پریشانیاں انسان کے اعمال کا نتیجہ بھی ہو سکتی ہیں۔ قرآنِ مجید کی سورۂ روم میں اللہ تعالیٰ نے انسانوں کے اعمال کی وجہ سے خشکی اور تری میں فساد ظاہر ہونے کی طرف توجہ دلائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ باہمی انتشار، نااتفاقی، ظلم و ستم اور ایک دوسرے کے حقوق کی پامالی ایسے اعمال ہیں جو معاشرے کے امن و سکون کو متاثر کرتے ہیں اور انسان جب ظلم ، ناانصافی، اللّٰہ ربّ العزت کی نافرمانی کرتا ہے تو قدرتی توازن بگڑ جاتا ہے اور اللّٰہ سخت ناراض ہوتا ہے،موصوف نے کہا کہ یہ پریشانیاں یا آزمائشیں اس لیے آتی ہیں تاکہ انسان ہوش میں آئے اور اپنے گناہوں سے توبہ کرے، اس لیے ہمیں اپنے اعمال کا محاسبہ کرتے ہوئے سچی توبہ، استغفار اور آپسی اتحاد و اتفاق کو اختیار کرنا چاہیے۔
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا
مختصر تقریر کا لب لباب یہ تھا کہ ۔۔۔
اللہ تعالیٰ کی رحمت حاصل کرنے کے لیے باہمی محبت، اخوت ،بھائی چارگی، ایثار و قربانی اور ایک دوسرے کے حقوق کی ادائیگی اللّٰہ و رسول سے حقیقی محبت کا ہونا نہایت ضروری ہے۔
نمازِ استسقاء میں مولوی محمد شاکر بخاری ،حافظ عبدالرشید صاحب، مولوی عبدالرحمن اشرفی، امام و خطیب مسجد قباء، و صدر جمیعت علماء ، شہر مانورہ،
مولوی عبدالجلیل اشرفی، امام و خطیب مسجد مدینہ،حافظ مستقیم خان ، امام و خطیب مسجد عائشہ، مولانا محمد فیضان محمدی، امام و خطیب مسجد حرمین،حافظ منصب شاہ فیضی ، امام و خطیب مسجد اقصیٰ،حافظ اسلام الدین صاحب معلم مدرسہ محمد یہ، حافظ خواجہ صاحب، مولانا جاوید خان ، حافظ مصعیب شاہ سمیت دیگر علماء و حفاظ نے شرکت کی۔
آخر میں حافظ عبدالرشید صاحب، کارگزار جمعیت علماء نے نہایت جامع، پُراثر اور رقت انگیز انداز میں اللہ رب العالمین کے حضور اجتماعی دعا فرمائی۔ دعا کے دوران شرکاء نے عاجزی و انکساری کے ساتھ اپنے گناہوں کی معافی طلب کی اور اللہ تعالیٰ سے رحمت، برکت، عافیت اور نفع بخش بارش کی خصوصی دعا مانگی۔
شرکاء نے اللہ تعالیٰ سے التجا کی کہ وہ اپنے فضل و کرم سے خشک سالی کا خاتمہ فرمائے، کھیتوں اور زمینوں کو سیراب کرے، انسانوں، جانوروں اور تمام مخلوقات کے لیے نفع بخش بارش عطا فرمائے اور پورے علاقے کو اپنی رحمت و عافیت کے سائے میں رکھے۔ آمین۔
اس موقع پر تمام انتظامات مقامی نوجوانوں نے دینی جذبہ اور تندہی کے ساتھ سنبھالے ۔
نمازِ استسقاء کے لئے میدان کی صفائی،بچھایت و ساؤنڈ سروس کا انتظام محمد شاکر، سمیرخان اور صاحب خان نے سنبھالا اور دیگر امور کودیگر نوجوانوں نے بحسن و خوبی انجام دیا ان کی اس مخلصانہ محنت کو تمام علمائے کرام اور بستی کے لوگوں نے بے حد سراہا اور ایک بہترین مثال قرار دیا ۔
اللہ تعالیٰ تمام امت مسلمہ کو صراط مستقیم پر گامزن کریں اور نفع بخش و عافیت والی بارش برساے ۔ آمین یارب العالمین ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے