कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤیدُ المسلمین ہائی اسکول میں ’’اسٹوڈنٹ ہیلتھ اویئرنیس‘‘ کے تحت بلڈ گروپ کیمپ کا کامیاب انعقاد

پربھنی: 6؍اگست (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن، پربھنی کے زیرِ انتظام مؤیدُ المسلمین ہائی اسکول میں حاجی اشرف پاڈیلا اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر کے اشتراک سے ’’اسٹوڈنٹ ہیلتھ اویئرنیس‘‘ کے عنوان سے بلڈ گروپ کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔اس کیمپ میں پہلی اور دوسری جماعت کے تقریباً 70 طلبہ و طالبات کے بلڈ گروپ کی جانچ کی گئی۔ ماہرین نے بچوں کو خون کے مختلف گروپس، ان کی اہمیت، ہنگامی حالات میں بلڈ گروپ کی افادیت اور صحت کے تحفظ سے متعلق مفید معلومات فراہم کیں۔اس موقع پر دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن، پربھنی کے صدر افضل سیٹھ پاڈیلا، سیکریٹری خمیسہ غلام محمد مٹھو، اسکول کمیٹی چیئرمین موسیٰ یوسف ناگانی اور رکنِ خمیسہ محمد جنید نے اس پروگرام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ میں صحت سے متعلق شعور بیدار کرنے کے لیے اس نوعیت کے پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہیں۔اسکول کے اساتذۂ کرام اور عملے نے کیمپ کے انعقاد میں بھرپور تعاون کیا، جبکہ طلبہ نے بھی خوشی اور دلچسپی کے ساتھ اس میں حصہ لیا۔ آخر میں صدر مدرس محمد عبد الباسط نے حاجی اشرف پاڈیلا اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر اور طبی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے صحت و آگاہی پروگرام منعقد کیے جاتے رہیں گے۔ اس طرح کی معلومات شعبہ نشر واشاعت کے انچاج محمد یوسف انصاری سر نے دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے