कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤیدُ المسلمین پرائمری اسکول میں سرپرست و معلمین کی خصوصی نشست منعقد

پربھنی: 3؍اگست (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) 27جولائی بروز پیرمؤیدُ المسلمین پرائمری اسکول، کچّی بازار، پربھنی میں جماعت اول تا ہفتم کے سرپرستوں اور معلمین کی ایک خصوصی نشست منعقد ہوئی۔ اس نشست کا مقصد نئے تعلیمی سال کے تعلیمی اہداف، تدریسی منصوبہ بندی اور طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے سرپرستوں اور اساتذہ کےدرمیان مؤثر رابطہ قائم کرنا اور مجلس عاملہ کے لیے اراکین کا انتخاب کرنا تھا۔ نشست کے دوران اساتذہ نے سرپرستوں کو اسکول کے تعلیمی نظام، تدریسی منصوبوں طلباء کو دی جانے والے اعزازات ، حوصلہ افزائی اور سالانہ سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ سرپرستوں کو SIR Awareness سے متعلق ضروری معلومات فراہم کی گئیں اور انہیں اسکول کے تعلیمی نظام، طلبہ کی تعلیمی و اخلاقی ترقی، گھریلو تعلیمی ماحول کی اہمیت، والدین کی ذمہ داریوں اور اسکول کے ساتھ مسلسل تعاون کی ضرورت سے بھی تفصیلی طور پر روشناس کرایا گیا۔ اس موقع پر اس سال کی تھیم "Good to Great” متعارف کراتے ہوئے بتایا گیا کہ اسکول کا مقصد ہر طالب علم کی شخصیت، صلاحیتوں اور تعلیمی معیار کو بہتر سے بہترین سطح تک پہنچانا ہے۔اساتذہ نے سرپرستوں کو طلبہ میں اعلیٰ عزائم، خود اعتمادی، مثبت سوچ اور مسلسل محنت کا جذبہ پیدا کرنے کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا۔ مزید برآں سال بھر کے تعلیمی و ہم نصابی پروگراموں، جماعت چہارم کے اسکالرشپ امتحان کی مؤثر تیاری، ہر کلاس کے Outcome Target کے حصول، باقاعدہ حاضری، وقت کی پابندی، مکمل یونیفارم کی پابندی اور طلبہ کو درپیش مسائل کے بروقت حل کے سلسلے میں اسکول اور سرپرستوں کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔آخر میں سرپرستوں نے اساتذہ کی رہنمائی اور اسکول کی تعلیمی و تربیتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے اسکول کے ساتھ مسلسل رابطہ اور تعاون برقرار رکھیں گے۔ یہ خصوصی نشست صدرِ مدرس جناب محمد خالد عبدالحفیظ صاحب کی نگرانی و رہنمائی اور اسکول انتظامیہ کی بہترین منصوبہ بندی کے تحت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں تمام معلمین نے فعال کردار ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے