कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

لاتور کا بال بیڈمنٹن میں گولڈن گیم!70ویں مہاراشٹر ریاستی چیمپئن شپ میں لاتور ضلع کی ٹیم نے جیتا طلائی تمغہ

اسد شیخ، اکبر پٹھان اور نعیم شیخ کا مہاراشٹر ٹیم میں انتخاب

لاتور (احمدپور):9؍ستمبر (ایس این شیخ) محکمہ کھیل و نوجوان خدمات، حکومتِ مہاراشٹر، پونے کے تحت مہاراشٹر بال بیڈمنٹن ایسوسی ایشن اور امراوتی ضلع بال بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے مشترکہ زیرِ اہتمام امراوتی میں 4 سے 7 ستمبر 2026 کے دوران 70ویں مہاراشٹر اسٹیٹ بال بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2026-27 کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریاستی سطح کے مقابلے میں مہاراشٹر کے 33 اضلاع کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ افتتاحی تقریب میں رکن اسمبلی بچو بھاؤ کڑو، رکن اسمبلی سنجے کھوڈکے، مراٹھی مزاحیہ اداکار بھارت گنیش پورے اور ریاستی سکریٹری اتل انگلے موجود تھے۔ریاستی سطح کے اس مقابلے میں لاتور ضلع کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا اور مہاراشٹر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔اس ریاستی مقابلے میں مہاراشٹر کے 33 اضلاع کی ٹیموں نے شرکت کی تھی۔ لاتور ضلع کی ٹیم نے مقابلے کے آغاز ہی سے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے گوندیا، امراوتی میٹروپولیٹن، اہلیہ نگر، سندھودرگ، دھولے، ممبئی، اکولا، تھانے اور وردھا کی ٹیموں کو شکست دی۔ سیمی فائنل میں پونے دیہی ٹیم کے خلاف کڑے مقابلے میں لاتور نے 2-1 سے سنسنی خیز کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔فائنل مقابلے میں لاتور ضلع کی ٹیم نے پونے میٹروپولیٹن ٹیم کے خلاف ابتدا ہی سے جارحانہ اور منصوبہ بند کھیل کا مظاہرہ کیا اور مسلسل دو سیٹوں میں یک طرفہ کامیابی حاصل کرتے ہوئے شاندار انداز میں طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔
گیم چینجرز کی جارحانہ کھیل نے لاتور کو بنایا چیمپئن:
لاتور کی اس تاریخی کامیابی میں ٹیم کے کھلاڑیوں کے بہترین باہمی تال میل کے ساتھ ان کی انفرادی صلاحیتوں نے بھی فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ بیسٹ شوٹر اکبر پٹھان، قومی کھلاڑی نعیم شیخ، نیٹ چیکر اور قومی کھلاڑی عدنان شیخ، ابھرتے ہوئے اسٹار اور بیسٹ فرنٹ ڈراپر فیضان شیخ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کھلاڑی اور پولیس محکمہ میں اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر کے عہدے پر فائز اسد شیخ کی گیم چینجنگ کارکردگی کے باعث لاتور کی ٹیم نے حریف ٹیموں پر اپنی برتری قائم رکھی۔لاتور ضلع کی ٹیم میں رتیش گھوٹمکلے، ارشد شیخ، پرتھمیش پاٹل، عامر شیخ اور سعید شامل تھے۔ ٹیم کو ایوب جاگیردار، وکاس جائبھائے، پرشانت سُرنر اور ساکشی روکڑے کی تربیت اور رہنمائی حاصل رہی۔لاتور کی اس شاندار کارکردگی کے بعد ضلع کے اعزاز میں ایک اور اضافہ ہوا ہے۔ نعیم شیخ (اسٹار آف انڈیا)، اکبر پٹھان (انڈیا بیسٹ پلیئر) اور بین الاقوامی کھلاڑی اسد شیخ کا انتخاب 24 سے 28 ستمبر 2026 کے دوران شریکالہستی، آندھرا پردیش میں منعقد ہونے والی 72ویں آل انڈیا نیشنل بال بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2026-27 کے لیے مہاراشٹر کی ٹیم میں کیا گیا ہے۔یہ انتخاب ریاستی سکریٹری اتل انگلے، نائب صدر رشی کیش پاپڑکر، جوائنٹ سکریٹری وجے پالسکر، شری رام پوار، منیش انگولے، سلیکشن کمیٹی کے صدر ڈاکٹر ہریش کالے، سلیکشن کمیٹی کی رکن منیشا کھاپرے اور سرتا تھاوکر نے کیا۔
لاتور ضلع تنظیم کے عہدیداران کی جانب سے کھلاڑیوں کا استقبال:
ریاستی سطح کے مقابلے میں شاندار کامیابی اور قومی مقابلے کے لیے انتخاب پر لاتور ضلع بال بیڈمنٹن تنظیم کی جانب سے کھلاڑیوں کی پذیرائی کی گئی۔ ضلع صدر دھننجے کوتاوار، نائب صدر گیانوبا بھوسلے، جوائنٹ سکریٹری وجے جگتاپ، سنیل شندے، مہراج سر، تبریز شیخ اور منیشا سوریہ ونشی نے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
35 سالہ شاندار روایت:
لاتور ضلع گزشتہ 35 برسوں سے بال بیڈمنٹن کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔ ضلع کے متعدد نامور عہدیداران اور کھلاڑیوں نے ریاستی اور قومی سطح پر لاتور کا نام روشن کیا ہے۔سابق ضلع سکریٹری نانا صاحب مانے، صدر ایڈووکیٹ ہیمنت پاٹل، راجا بھاؤ شیلکے، وینکٹ راؤ ، قادر ماموں، پردیپ جادھو، گلاب راؤ مانے، شیوکمار سونٹکے، چاند ماموں، ماشالکر صاحب، ماکنے سر، روی سَردیش مُکھ، وجے کُنٹے، راجیش سونکامبلے، بُجارے دادا، جگ روپ کراڑ اور ایڈووکیٹ جگدیش مدرے سمیت متعدد شخصیات کا لاتور کے بال بیڈمنٹن کے سفر میں اہم تعاون رہا ہے۔
اسد شیخ کی رہنمائی میں کئی کھلاڑیوں کا کیریئر سنورا:
لاتور ضلع میں بال بیڈمنٹن کے فروغ اور تشہیر کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی مسلسل رہنمائی، انہیں مفت کھیلوں کا سامان اور ضروری سہولیات فراہم کرکے متعدد کھلاڑیوں کا کیریئر سنوارنے میں ضلع سکریٹری، کوچ اور بین الاقوامی کھلاڑی اسد شیخ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ان کی خدمات کے نتیجے میں لاتور ضلع کے متعدد باصلاحیت کھلاڑیوں کو ریاستی اور قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملا ہے۔2008 سے ضلع تنظیم کے سکریٹری اور کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے اسد شیخ کی رہنمائی میں لاتور ضلع کے کھلاڑیوں نے مختلف ریاستی اور قومی مقابلوں میں طلائی، نقرئی اور کانسی کے متعدد تمغے حاصل کیے ہیں۔اس کامیاب سفر میں رام لمبالے، تاناجی کدم، ماروتی ساگرے، سنگمیشور لاٹے، گووند کالے، حسن شیخ، پپو مانے، منوج دہاتونڈے، سنیل شندے، اکبر پٹھان، نعیم شیخ، عدنان شیخ، ہرشد شیخ، فیضان شیخ، وکاس جائبھائے، پرشانت سُرنر، ارہان شیخ، انیس پِنچاری، کھبّو شیخ، کرن پاؤل، انوسیا پاٹل، منیشا مانے، سواتی اوسیکر، ارمِلا، سواتی پھڑ، کومل پاؤل، کلپنا پاؤل، اُجولا کامبلے، ودیا امبھورے، پوجا راٹھوڑ، منیشا سوریہ ونشی، نیتا بانٹے، پرتھوی یادو، بھومیکا، ویشنوَی، پرنیتا، کانچن، روہنی، نندنی، رادھا، دیپالی، ساکشی روکڑے اور شُبھنگی جادھو سمیت متعدد کھلاڑیوں کا اہم کردار رہا ہے۔لاتور کے بال بیڈمنٹن میں اس مسلسل کامیابی سے ضلع کے کھیلوں کے میدان میں ایک بار پھر جوش و خروش کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔ ریاستی چیمپئن بننے کے بعد اب قومی سطح کے مقابلے میں مہاراشٹر کی نمائندگی کرنے والے لاتور کے کھلاڑی ملک بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے تیار ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے