कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

’’قومو للہ‘‘ – قرآن فہمی کے ذریعے اتحاد کا پیغام

پروفیسر ضمیر عباس جعفری کا اورنگ آباد میں انڈر اسٹینڈنگ آف قرآن اکیڈمی میں خطاب

اورنگ آباد:21؍جولائی ( افراء تسکین) المصطفیٰ یونیورسٹی ایران کے ممتاز اسکالر پروفیسر ڈاکٹر سید ضمیر عباس جعفری نے اتوار کو اورنگ آباد میں منعقدہ ایک عظیم الشان اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’قومو للہ‘‘ یعنی اللہ کے لئے ، کھڑے ہونے کا مفہوم ہی امت کا اتحاد ہے۔نماز کا قیام ، امر بالمعروف و نہی عن المنکر یہ سب اللہ کے لئے قیام کرنا ہے واجب ہے ۔ انہوں نے سورہ البقرہ آیت 238 کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ جس طرح نماز میں ہم سب صفیں سیدھی کرکے اللہ کے سامنے کھڑے ہو جاتے ہیں، اسی طرح قوم کو بھی فرقے بھلا کر قرآن کے پرچم تلے جمع ہونا ہوگا۔قرآن کریم کے احکام تمام انسانوں کے لئے ہے۔استاد عبد اللہ مارکونی نے طلبہ سے ترجمہ کروایا ۔اجلاس کا مقصد امت مسلمہ کو’’قومی اتحاد و اتفاق‘‘ کی طرف بلانا تھا۔ مقرر نے زور دیا کہ یہ اتحاد صرف قرآن فہمی سے آئے گا۔ قرآن کے لفظی معنی کے ساتھ تشریح و توضیح ہر گھر تک پہنچنی چاہیے۔پروگرام میں جماعت اسلامی کے ارکان آفاق الرحمن خان ، معراج صدیقی علما، اساتذہ، طلبہ اور مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر سید دلشاد زیدی نے بحسن و خوبی انجام دیئے۔ باب العلم لائبریری کے ارکان اور خیرالعمل فاؤنڈیشن کے ذمے داران نے قرآن اکیڈمی کلاس میں شرکت کرنے کا عزم کیا ۔قرآن کلاس کے استاد عبد اللہ مارکونی اور آفیسر شاہد حمید آرگنائزر نے تمام کا شکریہ ادا کیا ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے