कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عثمان آباد میں تنظیمِ اساتذہ کی جانب سے عازمینِ حج کی گل پوشی کی تقریب کا انعقاد

عثمان آباد :20؍اپریل (راست) مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا ضلع شاخ عثمان آباد کی جانب سے امسال سفرِ حج پر جانے والے عازمین اساتذہ کرام کی گل پوشی کر کے مبارکباد پیش کی گئی۔ اس تقریب میں حج پر جانے والے اساتذہ کرام اور ان کے اہل خانہ شریک تھے۔ تنظیم کے عہدیداران اور دیگر اساتذہ کرام کی موجودگی میں با رونق اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت موظف معلم جناب صفدر حسینی سر نے فرمائی جبکہ بطور مہمان خصوصی قادری ظہیر الدین سر ، صدیق سر ، شیخ اسماعیل صاحب، ڈاکٹر سید تبسم سلطانہ صاحبہ، تنظیم کے صدر جناب شاہ طیب علی سر ، معتمد سید نعیم الدین سر ، شیخ ساجد احمد سر، محترمہ رحیمہ باجی و دیگر معلمین و معلمات کثیر تعداد میں موجود تھے۔ تلاوت کلام اللہ شریف کے بعد تمام عازمین کو یکے بعد دیگرے دعائیہ کلمات و نیک خواہشات کے ساتھ ہدیہء تہنیت پیش کیا گیا۔ بعد ازاں ناشتہ اور چائے کے ساتھ ضیافت کی گئی۔ معززین کے مختصراً اظہار خیال کے بعد شکریہ ادا کرتے ہوئے تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے