कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عباداللہ خان کو کامرس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری

تصویر: پی ایچ ڈی کامیابی سے مکمل کرنے پر ڈاکٹر عباداللہ خان کو اہلِ خانہ اور متعلقین مبارک باد پیش کرتے ہوئے۔

ممبرا: 10؍اگست (راست) شعبۂ تعلیم سے وابستہ عباداللہ اسداللہ خان نے کامرس (Commerce) کے شعبے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرکے اپنی علمی و تعلیمی زندگی میں ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے۔ انہوں نے ایشین انٹرنیشنل یونیورسٹی، امپھال ویسٹ، منی پور سے اپنی ڈاکٹریٹ کی تحقیق مکمل کی۔یونیورسٹی کے ریسرچ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ اطلاع کے مطابق عباداللہ خان نے 8 اگست 2026ء کو شعبۂ کامرس میں اپنے پی ایچ ڈی وائیوا ووس (Ph.D. Viva-Voce) کا کامیابی سے دفاع کیا۔اس علمی کامیابی پر اہلِ خانہ، دوستوں، اساتذہ، تعلیمی حلقوں اور متعلقین کی جانب سے ڈاکٹر عباداللہ خان کو مبارک باد پیش کی گئی اور ان کے روشن علمی و تعلیمی مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر منعقدہ ایک مختصر تہنیتی نشست میں ان کی اس کامیابی کو محض ایک اعلیٰ تعلیمی سند کے حصول کے بجائے مسلسل محنت، علمی جستجو اور اعلیٰ تعلیم سے وابستگی کا ثمر قرار دیا گیا۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی تحقیق، علم اور تجربے کو تعلیمی اداروں اور نئی نسل کی علمی و فکری تربیت کے لیے بروئے کار لائیں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے