कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

صدر مدرس سید مستقیم کا مضمون ’’سُرجن رنگ‘‘ میں شائع

امراوتی:21؍جولائی ( راست)مہاراشٹر ریاستی تعلیمی تحقیق و تربیت کونسل (SCERT)، پونے کی جانب سے شائع ہونے والے ای میگزین ’’سُرجن رنگ‘‘ کے جولائی 2026 کے تازہ شمارے کی آن لائن تقریبِ اجرا منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ایس سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ہیمت وسیکر کی صدارت اور شریک ڈائریکٹر محترمہ کملا دیوی آواٹے کی خصوصی موجودگی میں ای میگزین کا اجرا عمل میں آیا۔اس شمارے کے لیے ’’وظیفہ امتحان اور اسکولی منصوبہ بندی‘‘ کے موضوع پر ریاست بھر کے اساتذہ سے تحقیقی اور تجرباتی مضامین طلب کیے گئے تھے۔ منتخب مضامین میں ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول، اندرا آواس، بیودہ، تعلقہ دریاپور، ضلع امراوتی کے صدر مدرس جناب سید مستقیم کا مضمون بھی شامل کیا گیا، جو ’’سُرجن رنگ‘‘ کے جولائی شمارے میں شائع ہوا ہے۔یہ ای میگزین ریاست بھر کے تقریباً 58 ہزار اساتذہ تک آن لائن پہنچ رہا ہے، جس کے ذریعے ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول، اندرا آواس، بیودہ اور ضلع امراوتی کو ریاستی سطح پر نمایاں مقام حاصل ہوا ہے۔اس کامیابی میں ضلع تعلیمی و تربیتی ادارہ (DIET) کے پرنسپل ڈاکٹر ملند کوبڑے کی خصوصی رہنمائی شامل رہی۔ اس موقع پر پروفیسر راٹھوڑ، تعلیمی افسر سنگرتن سروَدے اور دیگر معزز شخصیات نے جناب سید مستقیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی اس تعلیمی کاوش کو سراہا۔جناب سید مستقیم کی اس کامیابی پر ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول، اندرا آواس، بیودہ کے اساتذہ، طلبہ، والدین اور تعلیمی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے