कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شرعی رقیہ ہر قسم کی بیماری کا علاج۔ قسط نمبر 7

مصنف: شیخ جاسم حسین العبیدلی
ترجمہ: ظفر ھاشمی ندوی
بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی

شرعی رقیہ ہر قسم کی بیماری سے اللہ کے حکم سے شفاء کا ذریعہ ہے- یہ سوچنا غلط ہے کہ قرآن کے ذریعہ صرف جنون پاگل پن جنی اثرات جادو کا اثر اور بری نظر کے لگنے سے ہی شفا ملتی ہے- بات اس سے کہیں زیادہ عام ہے- شرعی رقیہ ہر طرح کی بیماری سے شفا دیتا ہے-مثلا جسمانی نفسیاتی روحانی عقلی دلوں کی بدنی اور روحانی بیماریاں جیسے بلا وجہ کے شکوک و شبہات وغیرہ- اس کی دلیل یہ ہے:
1- اللہ تعالیٰ کا فرمان ( وننزل من القرآن ما هو شفاء و رحمة للمؤمنين ولا يزيد الظالمين إلا خسارا( سورة إسراء آيت :82) اور ہم اس قرآن سے مومنوں کے لئے صرف شفاء اور رحمت نازل کرتے ہیں جبکہ ظالموں (سراسر مشرکوں ) کا صرف نقصان بڑھ جاتا ہے-
2- اللہ تعالی کا ارشاد: ( یا ایھا الناس قد جاءتکم موعظة من ربکم وشفاء لما فی الصدور( سورہ یونس: 57) اے لوگو تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نصیحت آ چکی ہے اور تمہارے سینوں میں جو ہے( جسمانی یا روحانی بیماریاں ) ان سے شفا بھی-
امام ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں تو یہ اللہ کی کتاب ہی نفع دینے والی شفاء ہے جو کہ سب سے بڑی شفاء ہے- مگر اس سے شفاء حاصل کرنے والے کتنے کم ہیں جبکہ بری طبیعت والوں کو صرف برائی ملتی ہے اور ظالموں کا صرف نقصان ہوتا ہے- اسی طرح اللہ تعالیٰ کا ذکر اور اسکا شوق اور اس کے سامنے اپنی مکمل بیچارگی کا اظہار اور نمازوں کا جلد ادا کرنا، کتنے بیماروں کو اس سے شفا ملی اور کتنے بیمار اس کی وجہ سے صحت مند ہو گئے- یہ روحانی کام بہت سی دواؤں پر بھاری پڑھ گئے-ان دواؤں سے شفا، روحانی اعمال کے مقابلہ میں کمزور پڑھ گئی- اکثر لوگوں کوجو شفا ان روحانی اعمال سے ملی ، وہ عام دواؤں سے نہیں مل سکی- (مفتاح دار السعادہ, 1/250).

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے