कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شرعی رقیہ اللہ کی طرف بلانے کا بہترین ذریعہ: قسط نمبر 4

مصنف: شیخ جاسم حسین العبیدلی
ترجمہ: ظفر ھاشمی ندوی
بذریعہ ضلع نامہ نگاراعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی

ہمارے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کا طریقہ یہ تھا کہ جب بھی کسی بیمار کی عیادت فرماتے تو اس کو اللہ کی طرف بلاتے اور اسلام قبول کرنے کی ترغیب دیتے
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ایک یہودی لڑکا آپ کی خدمت کرتا تھا- ایک مرتبہ وہ بیمار ہو گیا- آپ صلی اللہ علیہ و سلم اسکی عیادت کرنے تشریف لے گئے اور اس کے سرہانہ بیٹھے-پھر اس سے فرمایا مسلمان ہو جاو- لڑکے نے اپنے باپ کی طرف دیکھا جو اس کے قریب ہی تھا- اس نے بیٹے سے کہا ابو القاسم ( محمد صلی اللہ علیہ و سلم ) کی بات مان لو- وہ لڑکا مسلمان ہو گیا- وہاں سے واپس ہوتے ہوئے آپ فرما رہے تھے: الحمد لله الذي أنقذه من النار( بخاري شريف حدث نمبر 1356) ساری تعریف اللہ کی ہے جس نے اس کو جہنم کی آگ سے بچا لیا-
صحیح رقیہ کرنے والا کون ہے؟
جو لوگوں پر رقیہ کرنے کے عمل کو اللہ تعالیٰ کی طرف بلانے کا کام کرے اور بھلائی کی بات ان کو سکھائے- ان کے خالق سے ان کو جڑائے- ان کو یقین دلا دے کہ صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں فائدہ اور نقصان ہے اور جب بھی کوئی پریشان حال اس سے دعا مانگتا ہے تو صرف وہی اسکی دعا کو سنتا ہے اور پریشانی کو دور کرتا ہے- یہ بھی کہ کوئی رقیہ کرنے والا اور ڈاکٹر اللہ کی مرضی کے بغیر کسی طرح کا فائدہ نہیں پہونچا سکتا ہے- شیطان وجن پر غلبہ حاصل کرنے، بد نظری سے شفا پانے اور جادو ٹونے سے نجات پانے کا سب سے بڑا ذریعہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت و فرمانبرداری، اس کے احکام کو ماننا اور اس پر عمل کرنا اور صرف اسی سے مانگنا اور اس کی نافرمانی سے بچنا ہے-
سب سے بڑی رسوائی اور شفا میں دیر ہونے کا سب سے بڑا سبب یہ ہے کہ رقیہ کرنے والا، بیمار کو اپنی شخصیت سے جوڑ دےنہ کہ اس کے پیدا کرنے والے سے- اور مریض کو اس وہم و گمان میں ڈال دے کہ اس کو ان اثرات سے نجات اور شفا ملنا صرف اسی کے ذریعہ ممکن ہے-

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے