कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیلو شہر کے کسان نے گوری-گنپتی کے موقع پر تیار کیا خشک سالی کا دکھاوا

سیلو :20؍ستمبر(ابرار بیگ)امسال برسات کا موسم ختم ہونے کے قریب ہے، لیکن اس کے باوجود سیلو شہر سمیت پورے تعلقہ میں برائے نام بارش ہوئی ہے۔ جولائی کے مہینے میں کچھ بارش ہوئی تھی، لیکن اگست کا مہینہ معمولی بوند باندی تک محدود رہا اور ستمبر کا مہینہ بھی اب تک مکمل طور پر سوکھا ہی گزرا ہے۔بارش نہ ہونے کی وجہ سے کھڑی فصلیں مرجھا گئی ہیں اور مویشیوں کے چارے نیز پینے کے پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے۔ خشک سالی اور پریشان کن حالات کے باعث سبھی تہوار بغیر کسی جوش و خروش کے بلکل سادہ انداز میں منائے گئے۔عام طور پر مہالکشمی کے قیام کے بعد گھروں میں مختلف پرکشش اور خوبصورت نمائشیں (دکھاوے) سجائی جاتی ہیں۔ تاہم سیلو کے کسان وسنت (گوٹو) شیرے پاٹل کی پربھنی روڈ واقع رہائش گاہ پر مہالکشمی کے سامنے خشک سالی (سوکھا) کے دردناک منظر کو دکھاوے کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔اس دکھاوے کو دیکھ کر بارش نہ ہونے کے سبب کسانوں کی زبوں حالی اور ان کے دل کا درد نمایاں طور پر ظاہر ہوتا ہے۔ سیلو تعلقہ میں خشک سالی کی شدید نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو چاہیے کہ وہ سخت سرکاری قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کسانوں کو فوری اور بنیادوں پر ضروری امداد فراہم کرے۔کسان وسنت (گوٹو) شیرے پاٹل اور ان کے خاندان کی جانب سے تیار کردہ اس منفرد اور دردمندانہ دکھاوے کی علاقے بھر میں کافی چرچا ہو رہی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے