कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سوغاتِ حج و عمرہ

رشحاتِ قلم :محمد عادل ارریاوی

نہایت ہی خوشی اور مسرت کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ حج و عمرہ کے متعلق بندۂ ناچیز کے مختلف مضامین کو یکجا کرکے ایک مختصر مگر مفید رسالہ *سوغاتِ حج و عمرہ* کے نام سے بہت جلد شائع کیا جا رہا ہے جو ان شاء اللہ تعالیٰ جلد ہی آپ حضرات کے ہاتھوں میں ہوگا۔
اس رسالہ میں حج و عمرہ کی فضیلت فرضیت اہمیت آداب طریقۂ ادائیگی ضروری دعائیں مسنون اعمال اور سفرِ حرمین سے متعلق اہم رہنمائی کو نہایت آسان سہل عام فہم اور مدلل انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ ہر خاص و عام خصوصاً زائرینِ حرمین شریفین اس سے بھرپور استفادہ کرسکیں۔
آج کے دور میں بہت سے لوگ حج و عمرہ کی سعادت حاصل تو کرتے ہیں مگر صحیح رہنمائی اور آسان معلومات نہ ہونے کی وجہ سے بعض اوقات دشواری محسوس کرتے ہیں۔ اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے یہ مختصر کاوش پیش کی جا رہی ہے تاکہ حجاجِ کرام اور معتمرین اس رسالہ کا مطالعہ کرکے مناسکِ حج و عمرہ کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں اور سہولت و اطمینان کے ساتھ اپنے عبادات ادا کرسکیں۔
اس رسالہ کی ایک خاص خوبی یہ ہوگی کہ اس میں پیچیدہ اور مشکل انداز اختیار کرنے کے بجائے نہایت سادہ مختصر اور عام فہم اسلوب اپنایا گیا ہے ساتھ ہی قرآن و حدیث اور معتبر دینی کتابوں کی روشنی میں ضروری احکام کو ذکر کیا گیا ہے تاکہ قاری کو صحیح معلومات ایک ہی جگہ آسانی کے ساتھ میسر آسکیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس ادنیٰ کوشش کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اسے عوام و خواص کے لیے نافع بنائے اور زائرینِ بیت اللہ و روضۂ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے لیے ذریعۂ رہنمائی اور توشۂ آخرت بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔
آپ حضرات سے خصوصی گزارش ہے کہ اس رسالہ کی اشاعت اور تکمیل کے لیے اپنی قیمتی دعاؤں سے نوازیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے