कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

زیڈ. اے. اردو ہائی اسکول میں سابق طلبہ کا پُروقار استقبال و اعزاز

ملکاپور: 9 / ستمبر ( محمد احسان سر ) زیڈ. اے. اردو ہائی و جونیئر کالج اسکول، ملکاپور میں 3 اگست 2026 کو اسکول کے سابق طلبہ کے اعزاز میں ایک پُروقار اور حوصلہ افزا تقریب کا انعقاد عمل میں آیا. بھارتی فوج، ممبئی پولیس اور ایس آر پی ایف میں منتخب ہوکر ملک و قوم کی خدمت انجام دینے والے اسکول کے سابق طلبہ کو اسکول انتظامیہ کی جانب سے شاندار انداز میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اعزاز سے نوازا گیا. تقریب کی صدارت اسکول کے پرنسپل محمد شاکر نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض مظہر خان سر نے بخوبی انجام دیے. اس موقع پر اسکول کے سابق طالب علم شیخ رضوان شیخ امجد (اُمالی) کو 2019ء میں انڈین آرمی (انجینئر)، پونے میں تقرری، شیخ فرید شیخ غفور کو 2021ء میں ممبئی پولیس فورس میں انتخاب، شہریار خان صابر خان کو 2024ء میں ایس آر پی ایف، دَونڈ (پونے) میں تقرری اور شیخ معین شیخ دستگیر کو 2026ء میں ایس آر پی ایف، ورنگاؤں میں تقرری پر اسکول کی جانب سے تہنیت پیش کرتے ہوئے ان کا استقبال اور اعزاز کیا گیا.قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ یہ چاروں سابق طلبہ جماعت ہشتم سے بارہویں تک زیڈ. اے. اردو ہائی و جونیئر کالج اسکول میں زیرِ تعلیم رہے ہیں. ان طلبہ کا ملک و قوم کی خدمت کے مختلف شعبوں میں نمایاں مقام حاصل کرنا نہ صرف ان کے لیے بلکہ ان کے اساتذہ اور پورے اسکول کے لیے باعثِ فخر ہے. اسکول انتظامیہ نے ان کی کامیابی کو موجودہ طلبہ کے لیے ایک روشن مثال قرار دیا. اس موقع پر شہریار خان اور شیخ رضوان نے طلبہ سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ جسمانی و ذہنی نشوونما کے لیے کھیلوں پر بھی توجہ دینا ضروری ہے. انہوں نے طلبہ کو مراٹھی زبان پر عبور حاصل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ زبانیں انسان کی ترقی اور مواقع کے دروازے کھولتی ہیں. انہوں نے طلبہ کو نظم و ضبط، محنت اور مستقل مزاجی کو کامیابی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی. تقریب میں وسیم سر، آصف سر، شفیق سر، مظہر سر، عابد خان سر، عمر سر، محسن سر، تنظیم سر، سمیر خان سر، مزمل سر اور سلمان خان سر سمیت اسکول کے اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی. سابق طلبہ کا یہ اعزازی پروگرام موجودہ طلبہ کے لیے نہ صرف ایک یادگار موقع ثابت ہوا بلکہ محنت، نظم و ضبط اور ملک و قوم کی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے والی ایک مؤثر اور سبق آموز تقریب بھی ثابت ہوا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے