कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رمضان آرہا ہے

علیم اسرار، ناندیڑ

رمضان آرہا ہے

فصلِ بہار بن کر رمضان آرہا ہے
پھر جگمگائے منظر رمضان آرہا ہے

دے آگ سے خلاصی یہ ماہ برکتوں کا
رحمت خدا کی لے کر رمضان آرہا ہے

رب کے فضل کا زینہ بخشش کا یہ مہینہ
سب نیکیوں کا محور رمضان آرہا ہے

اجلی نوید لے کراک خیر کا سفینہ
قدرت کا رب کی مظہر رمضان آرہا ہے

ہر پل ثواب لے کر روزے لیے مبارک
بابِ فلک سے ہم پر رمضان آرہا ہے

ہر سمت روشنی ہے ہر دل میں شادمانی
خوش ہے زمین و امبر رمضان آرہا ہے

جس میں کئی فرشتےاتریں گےآسماں سے
دیکھو حسیں منّور رمضان آرہا ہے

دروازہ کھل گیا ہے رب کی نوازشوں کا
رحمت کا کھولے دفتر رمضان آرہا ہے

جاگی ہے یاد دل میں دربار مصطفی کی
جاگے گا پھر مقدر رمضان آرہا ہے

بدلی ہے رت فضا کی پنچھی چہک رہے ہیں
کہتا ہے ہر سخنور رمضان آرہا ہے

ہر دل میں شادمانی شاداب ہے زمانہ
سجنے لگا ہے گھر گھر رمضان آرہا ہے

روزے نماز برکت قرآن کی تلاوت
دامن میں اپنے بھر کر رمضان آرہا ہے

اسرار آؤ بڑھ کر ہم مرحبا کہیں سب
لے کر سحر معطر رمضان آرہا ہے

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے