कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بند مُٹھی

تحریر:محمد وسیم شیخ رحیم (لیکچرار)
آ کوٹ، ضلع آکولہ، مہاراشٹر
موبائل :8888333394

الٹراساؤنڈ کلینک کی سیڑھیاں تنگ تھیں۔ بشیر اپنی حاملہ بیوی کو سہارا دیتا ہوا اوپر چڑھ رہا تھا۔ پانچواں مہینہ چل رہا تھا۔
استقبالیے پر پہنچ کر اس نے دھیمی آواز میں کہا، ’’ڈاکٹر صاحبہ سے پوچھ لیجیے گا، لڑکا ہے یا لڑکی؟‘‘
روبینہ نے رجسٹر سے نظریں اٹھائیں۔ ’’بشیر بھائی، آپ کو معلوم ہے، یہ بتانا قانوناً جرم ہے۔‘‘
’’ارے، بس پوچھ ہی تو رہا ہوں۔ لڑکی ہوئی تو…‘‘ وہ کہتے کہتے رک گیا۔
روبینہ نے اس کی طرف دیکھا۔ ’’تو کیا؟‘‘
’’کچھ نہیں۔‘‘ اس نے نظریں چرا لیں۔
کچھ دیر بعد روبینہ رپورٹ لے کر آئی۔
’’بچہ بالکل ٹھیک ہے۔‘‘
بشیر نے بے صبری سے پوچھا، ’’اور جنس؟‘‘
’’یہ نہیں بتا سکتی۔‘‘
اسی وقت اس کا فون بجا۔ اسکرین پر ’’امی‘‘ لکھا تھا۔ اس نے کال اٹھائی۔ فون کان سے لگاتے ہوئے اس کی انگلی غلطی سے اسپیکر کے نشان پر پڑ گئی۔
’’کیا بتایا ڈاکٹرنی نے؟ لڑکا ہے نا؟ نہیں بتاتی تو کسی اور جگہ لے جا۔ پیسے لگتے ہیں تو لگنے دے، مگر اس بار لڑکی نہیں چاہیے۔‘‘
انتظار گاہ میں خاموشی چھا گئی۔
بشیر نے جلدی سے اسپیکر بند کیا۔ اس کی بیوی نے ایک نظر اسے دیکھا اور اپنا ہاتھ پیٹ پر رکھ لیا۔
روبینہ نے دراز سے ایک کارڈ نکالا اور خاموشی سے اس کی بیوی کی ہتھیلی پر رکھ دیا۔ اس پر خواتین ہیلپ لائن کا نمبر درج تھا۔
بشیر نے فون کان سے لگایا۔
’’جی امی۔‘‘
اس کی بیوی نے کارڈ کو مٹھی میں بھینچ لیا اور دوسرا ہاتھ پیٹ پر رکھ لیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے