कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دیہی ڈاک جیون بیمہ میں شاندار کارکردگی پر برانچ پوسٹ ماسٹر شیخ شعیب کا اعزاز

96,740 روپئے کا سب سے زیادہ پریمیم حاصل کرکے نندوربار سب ڈویژن میں حاصل کیا پانچواں مقام

ملکاپور: 6 / ستمبر (محمد احسان سر ) بھارتی محکمہ ڈاک کے نندوربار سب ڈویژن میں مالی سال 2025-26 کے دوران بہترین خدمات اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و ملازمین کی حوصلہ افزائی اور اعزاز کے لیے 3 ستمبر 2026 کو ایک تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا گیا. اس موقع پر دیہی ڈاک جیون بیمہ اسکیم کے تحت نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے برانچ پوسٹ ماسٹر شیخ شعیب شیخ نصیر کو توصیفی سند عطا کرکے اعزاز سے نوازا گیا. شیخ شعیب شیخ نصیر، برانچ پوسٹ ماسٹر، کوپرلی برانچ پوسٹ آفس نے مالی سال 2025-26 (یکم اپریل 2025 تا 31 مارچ 2026) کے دوران نندوربار سب ڈویژن کے تحت دیہی ڈاک جیون بیمہ اسکیم میں 96,740 روپے کا سب سے زیادہ پریمیم حاصل کرکے پانچواں مقام حاصل کیا. ان کی اس شاندار کارکردگی کے اعتراف میں دھولے ڈویژن کی جانب سے انہیں توصیفی سند پیش کی گئی. یہ اعزازی تقریب 3 ستمبر 2026، بروز جمعرات، نندوربار میں واقع شری کاکاصاحب ہیرالال مگن لال چودھری کالج آف آرٹس، کامرس اینڈ سائنس میں منعقد ہوئی. تقریب میں جناب سنجے تاٹھے، سینئر سپرنٹنڈنٹ پوسٹ آفس، دھولے ڈویژن، بطور مہمانِ خصوصی موجود تھے.تقریب کے دوران محکمہ ڈاک کی جانب سے افسران و ملازمین کی بہترین کارکردگی، فرض شناسی، لگن اور عوام کو فراہم کی جانے والی معیاری خدمات کو سراہا گیا. ایوارڈ حاصل کرنے والے ملازمین کو اعزاز سے نوازتے ہوئے جناب سنجے تاٹھے نے ان کی خدمات اور نمایاں کارکردگی کی تعریف کی اور دیگر ملازمین کو بھی بہتر کارکردگی کے لیے ترغیب دی.اس موقع پر نندوربار سب ڈویژن کے ایس پی ایم، بی پی ایم، اے بی پی ایم اور ڈاک سیوک سمیت محکمہ کے دیگر ملازمین بھی موجود تھے. افسران نے کہا کہ اس طرح کے اعزازات ملازمین کے حوصلے بلند کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں عوامی خدمت کے میدان میں مزید لگن، ذمہ داری اور خلوص کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب دیتے ہیں.دیہی علاقوں تک محکمہ ڈاک کی جیون بیمہ اسکیموں کو مؤثر انداز میں پہنچانے اور زیادہ سے زیادہ افراد کو سماجی و مالی تحفظ سے جوڑنے میں ڈاک ملازمین کا کردار نہایت اہم ہے. شیخ شعیب کی یہ کامیابی ان کی محنت، لگن اور عوامی خدمت کے تئیں وابستگی کی واضح عکاس ہے. واضح رہے کہ شیخ شعیب شیخ نصیر کا تعلق پانیرہ، وڑودہ ، تعلقہ ملکاپور ضلع بلڈھانہ سے ہے. ان کے والد محترم پیشے کے اعتبار سے درزی (ٹیلر) ہے. شیخ شعیب شیخ نصیر نے ہاںٔی اسکول و جونیئر کالج تک کی اپنی تعلیم زیڈ. اے. اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج، ملکاپور سے حاصل کی ہے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے