कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

’’دوڑو اپنے رب کی طرف‘‘ یوتھ موومنٹ آف مہاراشٹر کا پُراثر خطابِ عام

نوجوانوں میں دینی بیداری کی نئی لہر

پربھنی :25؍مئی (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف):بتاریخ 23 مئی بعد نمازِ عشاء یوتھ موومنٹ آف مہاراشٹر، یونٹ پربھنی کی جانب سے ایک عظیم الشان خطابِ عام بعنوان "دوڑو اپنے رب کی طرف” کا انعقاد کیا گیا، جس میں موسم کی ناسازگاری کے باوجود عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے پروگرام کو کامیاب بنایا۔پروگرام کا آغاز محمد عمر بن محمد اکبر کی پُرسوز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس نے حاضرین کے دلوں کو منور کر دیا۔ اس کے بعد صدرِ تنظیم محترم تحسین صاحب نے مختصر مگر جامع انداز میں تنظیم کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس کے مقاصد اور خدمات پر روشنی ڈالی۔مرکزی خطاب جناب سہیل امیر شیخ، رکنِ شوریٰ جماعتِ اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹر نے بعنوان "دوڑو اپنے رب کی طرف” پیش کیا۔ انہوں نے نہایت مؤثر اور دلنشین انداز میں نوجوانوں کی اہمیت، ان کے کردار، اور دین کی خدمت میں ان کی ذمہ داریوں کو اجاگر کیا۔ ان کے خطاب نے نوجوانوں میں دینی جذبہ اور بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔پروگرام کے مثبت اثرات بھی نمایاں طور پر سامنے آئے، جہاں مقامی افراد نے علاقے کی صفائی پر خصوصی توجہ دی اور تنظیم کا شکریہ ادا کیا کہ اس علاقے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے گئے۔اختتام پر ایک مخیر بھائی کی جانب سے شرکائے پروگرام کے لیے آم کے جوس کا اہتمام کیا گیا، جس سے شرکاء نے بھرپور استفادہ کیا۔اس کامیاب پروگرام کے انعقاد میں تنظیم کے تمام اراکین نے بھرپور تعاون پیش کیا، جبکہ شہر کی معروف شخصیت محترم معراج قریشی (سابق کونسلر) کی شرکت اور تعاون بھی قابلِ ذکر رہا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے