कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خوشیوں کا بازار

تحریر: ایمن فردوس بنت عبدالقدیر

بابا نے پیسے دے دیے اور وہ وہ خوشی خوشی اچھلتا کودتا سیل کی جانب روانہ ہوگیا، سیل کی رونقیں بہت خوب تھیں، اس سیل میں چاکلیٹ ،بسکٹ ، آئسکریم اور کیک سے لے کر کپڑے ، کھلونے ، موبائیل ، جوتے ،چپل، کرسیاں ، الماریاں ،مشینیں ، ہر چیز موجود تھیں ۔ ایک مرتبہ اندر جاؤ تو پانچ چھ گھنٹے صرف دیکھتے ہی رہ جاؤ۔۔ اتنی بڑی ۔۔ بچہ تو حیران ہوگیا، اتنے سارے سامان ؟ میں کیا خریدوں گا؟ اسے جو بھی چیز  پسند آتی ، اس نے سب سے پہلے وہ خریدنے لگا، اس نے بہت سی چیزیں خرید لیں، چاکلیٹ، کپڑے، جوتے، اور بہت سارے کھلونے۔۔۔۔
ابھی اس کی خریداری مکمل نہ ہوئی تھی ، اور وہ ادھر اُدھر کھیل رہا تھا ،کبھی بسکٹ کھاتا،کبھی بھیجوں کی دکان پر دھاوا بول دیا اور کبھی یہاں تو کبھی وہاں۔۔
اچانک اس کی نظر اس بچے پر پڑی جو پیچھے سے اسے چھپ چھپ کر دیکھ رہا تھا، اسے کوئی واچ مین بار بار جھڑک رہا تھا ،کبھی لکڑی سے ڈراتا کبھی تھپڑ کی دھمکی دیتا ،لیکن دوسرا بچہ پھر کچھ دیر بعد دیوار کے سہارے چھپ جاتا ،اور گردن ہٹا کر سیل کی چیزوں پر نظر ڈالتا۔ اس دوسرے بچے کے بالوں میں دھول نے اپنا پورا حق جمایا ہوا تھا، رنگ گورا ،لیکن چہرے پر بے رونقی، بھوک اور تڑپتی آہوں کے اثرات اس کے چہرے سے بالکل عیاں ہو تے تھے، پھٹے ہوئے کپڑے، آنکھوں میں ایک حسرت ، اور بکھرتے خواب۔۔۔
اس بچہ کو اس کی حالت پر رحم آگیا ،اس نے دوسرے بچے کو ساری خریدی ہوئی سامان کی تھیلی سونپ دی اور وہ دوسرا بچہ خوشی سے مسکراتے ہوئے وہاں سے چلا گیا۔ دوسرے بچے کی مسکراہٹ سے اس بچے کو وہ خوشی ملی جو ان تھیلی کے سامان سے کئی زیادہ قیمتی تھی ۔۔۔
بچہ خالی ہاتھ گھر واپس آگیا ،مما نے پوچھا کیا لائے ؟؟ کیا بات ہے؟ پیسے گم ہوگئے؟ کوئی بات نہیں ایسی جگہوں پر چوریاں ہونا عام بات ہے؟ کوئی بات نہیں میں آپ کو دوسرے پیسے دوں گی ! آپ نے زندگی میں پہلی مرتبہ خریدنے کے لیے گئے تھے! اور آپ کے ساتھ! بچہ بول پڑا ’’مما ، میں نے آج ایک خوشی اور ایک مسکراہٹ خرید لی ہے! جو بہت قیمتی ہے!!! میں نے چند چیزوں سے ایک بچے کو خوش کیا اور آج میں وہی خوشی خرید لایا ہوں!!!‘‘

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے